۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حوزہ علمیہ قم المقدس میں شہید آغا سید ضیاء الدین رضوی اور شہدائے راہ مقاومت کی برسی کا عظیم الشان پروگرام منعقد

حوزہ/حوزہ علمیہ قم المقدس میں شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی، ان کے باوفا محافظوں اور سردار شہید قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المہندس کی برسی کا عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے حوزہ علمیہ قم المقدس میں شہید آغا سید ضیاءالدین رضوی، ان کے باوفا محافظوں اور سردار شہید  قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی برسی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا۔

پاکستان کے معروف قاری حجۃ الاسلام والمسلمین قاری ابرار حسین عرفانی نے تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا۔ برادر یداللہ عزیزی اور معروف نوحہ خواں و منقبت خواں مرتضی نگری نے نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

اسٹیج سیکٹری کے فرائض حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی محمد جوادی نے انجام دئے۔ برسی کے عظیم الشان پروگرام سے حجۃ الاسلام والمسلمین حاج آقای احمدی قمی رئیس ستاد بازسازی عتبات عالیات استان قم و دبیر بنیاد بین المللی غدیر قم حجۃ الاسلام سید حسین رضوی فرزند آغا سید ضیاءالدین رضوی اور متحدہ علماء فورم جی بی کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد شبیر صابری نے خطاب کیا۔

واضح رہے کہ اس پروگرام میں مدیر دفتر نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ قم، صدر جامعہ روحانیت بلتستان، صدر جامعہ روحانیت نگر، صدر جامعہ روحانیت استور، صدر مجمع طلاب شگر، صدر مجمع طلاب اسکردو، رئیس مجمع سیدالشہداء العالمیہ سمیت دیگر مجامع و تنظیموں کے علاوہ حوزہ علمیہ قم کے اساتید، گلگت بلتستان کے بزرگ علمائے کرام اور طلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .