۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
ایام فاطمیہ کرگل لداخ

حوزہ/ انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل،لداخ کے اثنا عشریہ شعبہ جوانان کے رضاکاروں نے ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا (دوم) کی تیاریاں مکمل کرلی۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المہدی ڈیکوریشن جوانان اثنا عشریہ شعبہ جوانان انجمن جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل, لداخ کے رضاکار حسب دستور سال گزشتہ سخت سردی کے باوجود پچھلے تین دنوں سے ایام فاطمیہ (دوم) بسلسلہ شہادت ام الائمہ، ام ابیہا، صدیقہ کبرا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اس سلسلے میں جوانان اثنا عشریہ نے احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ، احاطہ انقلاب منزل اور کرگل کے مرکزی بازار اور مختلف چوراہوں جن میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا چوک، اثنا عشریہ چوک، خمینی (رح) اور چوک لال چوک شامل سیاہ پرچم و بینرز لگائے۔

ان بینروں پہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل بیان کیے گئے ہیں اور آپ سلام اللہ علیہا کے تعلق سے نقل کی گئی روایات تحریر ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ ایام فاطمیہ کے اختتامی روز بعد از مجلس عزا احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل سے ماتمی جلوس برآمد ہوگا اور جلوس عزا اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے احاطہ انقلاب منزل المعروف قتلگاہ حسینی پر مختصر ذکر مصائب اور زیارت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

اس سلسلے میں جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کے جنرل سیکرٹری حجت الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم خلیلی صاحب کے اطلاع کے مطابق یکم جمادی الثانی سے تین جمادی الثانی 1442 ہجری تک مسلسل تین روز تک احاطہ حوزہ علمیہ اثنا عشریہ کرگل میں مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا ہے جسمیں مومنین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .