۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حجۃ الاسلام قاری ظفر حسین حیدری

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا قاری ظفر حسین حیدری آف ہتھیجی تحصیل احمد پور شرقیہ ضلع بھاولپور کا انتقال ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا قاری ظفر حسین حیدری آف ہتھیجی تحصیل احمد پور شرقیہ ضلع بھاولپور کا انتقال ہو گیا ہے۔

مرحوم نے ابتدائی تعلیم مدرسہ دار الہدی علی پور سے شروع کی اسکے بعد مدرسہ عزیز المدارس چیچہ وطنی 2 سال تعلیم حاصل کی بعد جامعتہ الننتظر لاہور چلے گئے جامعہ المنتظر لاہور کے بعد اعلی تعلیم کیلئے حوزہ علمیہ قم المقدس تشریف لے آئے 2005 سے 2013 تک مدرسہ فقہ و معارف حجتیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے علاقے میں مسجد امام حسین بٹھیاں میں خدمات انجام دے رہیں تھے۔ 

مرحوم کچھ دنوں سے مریض تھے اور آج صبح داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے اس جہان فانی سے انتقال فرما گئے ہیں۔

ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے  مرحوم کے خانوادہ محترم کی خدمت تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت چہاردہ معصومین (ع) کے صدقے میں مرحوم کو جوار سید الشہداء (ع) میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ مرحوم کی بلندی درجات کے لیے سورہ فاتحہ پڑھ کر انکی روح کو شاد فرمائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .