۱۱ فروردین ۱۴۰۳ |۲۰ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 30, 2024
علمای بحرین

حوزہ/ بحرینی علماء نے ایک بیان میں بحرینی حکام سے، شیعہ عالم دین شیخ زہیر عاشور کی جسمانی حالت کا فوری اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بحرینی علماء نے ایک بیان میں بحرینی حکام سے، شیعہ عالم دین شیخ زہیر عاشور اور ان تمام قیدیوں کے بارے میں فوری طور پر ان کی جسمانی حالت کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے کہ جن کے اہل خانہ ان سے لاعلم ہیں۔

ظالم حکومت قیدیوں کی ثابت قدمی اور استقامت سے تنگ آچکی ہے

بحرینی علماء کے بیان نامے میں آیا ہے کہ ظالم و جابر بحرینی حکومت، جیلوں میں موجود آزادی پسند قیدیوں کی ثابت قدمی اور استقامت سے تنگ آچکی ہے،بحرینی حکومت قیدیوں کے مضبوط ارادوں کو کمزور کرنے کے لئے تمام سفاکانہ طریقے استعمال کر رہی ہے تاکہ مظلوموں کے اہل خانہ اور ملت بحرین کو پریشان کیا جا سکے۔

بحرینی حکومت قیدیوں پر شکنجوں کے ذریعے تشدد کر رہی ہے اور انہیں روز مرہ کی ضروریات سے محروم رکھے ہوئے ہے

علمائے بحرین نے کہا کہ بحرینی حکومت وحشیانہ تشدد کرکے اور انسانی حقوق سے محروم قیدیوں کو اہل خانہ سمیت اجتماعی سزا دے کر ملت بحرین کو پریشان کررہی ہےاور کچھ ادارے جھوٹ اور دھوکہ کے سہارے بحرینی جابر اور ظالم حکومت کو بے گناہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بحرین کے علمائے کرام نے سلاخوں کے پیچھے آزادی پسند اور ثابت قدم قیدیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قیدی حق اور عدل کے نفاذ چاہتے ہیں اور تمام مظلوم انسانوں کے لئے عزت و وقار کی تلاش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .