۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ سید ساجد علی نقوی

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر ریحان اعظمی کے انتقال پر افسوس کا اظہار و مرحوم کے حق میں علو درجات کے لۓ دعا کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا معروف شاعر و ادیب ڈاکٹر ریحان اعظمی کے انتقال پر افسوس کا اظہار ۃ مرحوم کے حق میں علو درجات کے لیے دعا کی۔

جدید مرثیہ، سلام اور نوحوں کے خالق ڈاکٹر ریحان اعظمی داعی اجل کو لبیک کہتے دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ڈاکٹر ریحان اعظمی اپنے عہد کے عظیم شاعر تھے ۔ آپ نے پاکستان کے مشہور نوحہ خوانوں کیلئے بے شمار کلام لکھے جو لوگوں میں زبان زد عام ہیں۔ ریحان اعظمی نے بے شمار مرثیہ ، نوحے، سلام اور غزلیات پرمبنی کتابیں بھی لکھیں۔ آپ کی زندگی رسول اور آل رسول صل اللہ علیہ وآل وسلم کی محبت سے سرشار رہی آپ کا کلام ہمیشہ زندہ رہے گا۔

ریحان اعظمی کی نماز جنازہ آج 26 جنوری 2021 کو بعد نماز مغربین مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار میں ادا کی جائے گی۔ تدفین وادی حسینؑ قبرستان میں ہو گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .