۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
72ویں یوم جمہوریہ ہند

حوزہ/ یوم جمہوریہ ہند کے مناسبت سے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کا ادبی و ثقافتی ذیلی ادارہ بزم ادب کرگل کی جانب سے 72ویں یوم جمہوریہ کے موقعے پر '' حب الوطن من الایمان '' کے عنوان سے کلچرل ہال کرگل میں ایک کثیر اللسانی محفل مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یوم جمہوریہ ہند  کے مناسبت سے 26 جنوری 2021 پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کا ادبی و ثقافتی ذیلی ادارہ بزم ادب کرگل کی جانب سے 72ویں یوم جمہوریہ کے موقعے پر '' حب الوطن من الایمان '' کے عنوان سے کلچرل ہال کرگل میں ایک کثیر اللسانی محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔

محفل مشاعرہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے  ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کرگل جناب ژھرینگ موٹوب صاحب نے شرکت کی۔ جبکہ جناب محمد سلیم وزیر تحصیلدار کرگل اور جناب حاجی محمد حسین جنرل سیکریٹری آی کے ایم ٹی کرگل نے مہمانان اعزازی کے طور پر شرکت کی۔ نظامت کے فرائض مشہور اردو اور بلتی شاعر جناب اشرف علی ساگر نے انجام دی۔ مشاعرے میں جن شعراے کرام نے شرکت کی ان میں  مشہور پرگی شاعر حاجی علی بابا، نثار حسین نثار،خمار تومیلی، غلام قادر زکی، محمد علی عاشور، جناب اشرف علی ساگر،محمد شفیع ساگر، ژھیوانگ ریگزن، اکبر خان شاہین، حاجی محمد علی نوشین  اور مشہور شینا شاعر  غلام احمد خان جوان صاحب شامل ہیں۔

شعراء نے مختلف زبانوں میں مادر وطن ہندوستان کے تییں عقیدت کے گلدستے پیش کیے۔ شعراء کے بعد مہمان اعزازی جناب حاجی محمد حسین جنرل سیکریٹری آی کے ایم ٹی کرگل نے موجودہ دور میں مذہبی رواداری کے بقاء کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ اس کے بعد مہمان خصوصی جناب ژھیرنگ موٹوب صاحب اے ڈی سی کرگل نے صدارتی خطبہ پیش کیا۔ اپنے صدارتی خطبے میں جناب موٹوب صاحب نے اس نوعیت کے پروگرام کو سراہا اور علاقے میں بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی اور عوامی بہبودی کیلئے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کی کاوشوں کو سراہا انہوں نے خطّے میں صدیوں سے چلی آ رہی آپسی رواداری اور اخوت کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔ کی  پر زور دیا۔صدر محترم نے خود بھی کچھ اشعار پیش کیے۔۔۔۔آخر پر بزم ادب کے ممبر ناصرالدین خفی کی طرف سے تحریک شکرانہ کے ساتھ محفل اختتام پزیر ہوا۔

اس مشاعرے میں ایک بہت ہی خوبصورت بینر آویزاں کیا گیا تھا جس پر ترنگے کے ارد گرد کرگل کے مختلف مذہبی، سماجی اور سیاحتی مقامات کو سلیقے سے سجا کر کرگل کےمختلف مذاہب، تہذیبوں اور علاقوں کی عکاسی کی گئی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .