۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
حصن حصین

حوزہ/امام رضا (‏‏‏‏ع) کے حرم میں فن خطاطی و کتابت کے پچاس ماہرین نے حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے خصوصی فن و ہنر کے پروگرام "حصن حصین" کا اجراء کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستان قدس رضوی کے ہنری تخلیقات کے ادارے سے وابستہ مکتب ہنر رضوان  کے سرپرست جواد براتی نے حرم مطہر کے دارالمرحمہ ہال میں اس خصوصی پروگرام کے موقع پر آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "حصن حصین "پروگرام ، آیات و روایات کی کتابت کے پروگراموں کی ایک کڑی شمار ہوتا ہے ۔ اس  پروگرام  کا عشرۂ فجر اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولات کے مبارک ایام میں اجراء ہورہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جو ماہرین فن  اس پروگرام میں حصّہ لے رہے ہیں ان کے پاس اس ہنر کے اعلی سطح کے سرٹیفیکیٹ ہیں اور ان سب کا تعلق خراسان رضوی صوبے سے ہے۔   جواد براتی نے مزید کہا : ان فنکاروں نے مذہبی موضوعات پر بالخصوص  حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا  کے یوم ولادت باسعادت   کو اپنی تخلیق کا محور و مرکز قرار دیتے ہوئے  اپنے حسین فن کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان افراد نے خطاطی (نستعلیق، شکستہ نستعلیق، نسخ ، ثلث، رقاع و محقق)، نقاشی خط ، نگار گری(تذہیب و گل و مرغ) اور قہوہ خانوں سے مخصوص نقش و نگار پیش کۓ ہیں ۔

مکتب ہنر رضوان کے سرپرست نے خاص طور پر بتایا کہ ماضی میں "حصن حصین " پروگرام میں ملک کے معروف اساتذہ فن اور فن سے وابستہ بین الاقوامی سطح کے نمایاں  افراد موجود رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ : اس خصوصی پروگرام کا مقصد اسلامی فن ثقافت   کی ترویج   ہے جو امام رضا علیہ السلام کے حرم کی معنوی فضا میں انجام پا رہا ہے۔ اس طرح یہ پروگرام ہنر مندوں کے ایک دوسرے کے ساتھ  میل جول ، ہمت افزائی اور معنوی جذبات و احساسات کی تقویت کا سبب بن رہا ہے۔

  جواد براتی نے بتایا کہ اس پروگرام میں حصّہ لینے والے ہر فنکار کو کسی ایک موضوع پر اپنی تخلیق پیش کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا : ہمیں امید ہے کہ اس موقع پر تخلیق کیۓ جانے والے منتخب نمونوں کے لیۓ ہم ایک نمایش کا اہتمام کریں گے جس میں عوام اور اس فن میں دلچسپی رکھنے والے افراد  ان نمونوں اور فن پاروں کو دیکھ  سکیں گے۔
انہوں نے "حصن حصین " پروگرام کے  منتخب نمونوں کی نمایش کے آن لائن پیش کرنے کے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا : اس بات کے پیش نظر کہ سوشل ڈسٹنسنگ کا لحاظ رکھے جانے  کی وجہ سے اس پروگرام میں زائرین اور خدام حضرات   نہیں آسکے ہیں اس لیۓ اس پروگرام کے اجراء کی فلم ، کلپ کی شکل میں  مکتب ہنر رضوان کے انسٹاگرام پیجز @aqart.ir  اور آستان قدس رضوی کے ادارے آفرینش ہائے ہنری کے اس پتے پر  پیش کی جائے گی ۔  @rezvan.artschool

 انہوں  نے کہا : ہمیں امید ہے کہ کورونا کی وبا سے متعلق حالات اور موجودہ افراد کی مہارتوں کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ہم اس طرح کے مزید اور پروگرام منعقد کرسکیں  گے اور پورے ملک سے لوگوں کو مشہد مقدس آنے کی دعوت دیں گے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .