۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ سیاسی جدوجہد نہ صرف فکری اعتبار سے آپ کو توانا رکھتی ہے بلکہ آپ کی معاشرتی حیثیت اور قد کاٹھ میں بھی اضافے کا باعث بنتی ہے۔مجلس وحدت مسلمین نے روز اول سے سیاسی جدوجہد کو اپنے منشور کا حصہ بنایا اور ہر سطح پر اپنی قوم کی نمائندگی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام "برائے پارلیمانی امورکمیٹی" کا انعقاد ۔جس کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی۔

اجلاس میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر سے ایم ڈبلیو ایم کے کمیٹی اراکین و ممبران پارلیمنٹ شریک ہوئے اور اپنی علاقائی فعالیت سے آگاہ کیا۔مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی نے ملک کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے سیاسی عمل میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام ملک گیر جماعتوں کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے جو جماعتیں سیاسی طور پر مضبوط نہیں ہوتی وہ اپنا تشخص زیادہ دیر تک قائم نہیں رکھ سکتیں۔سیاسی جدوجہد نہ صرف فکری اعتبار سے آپ کو توانا رکھتی ہے بلکہ آپ کی معاشرتی حیثیت اور قد کاٹھ میں بھی اضافے کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین نے روز اول سے سیاسی جدوجہد کو اپنے منشور کا حصہ بنایا اور ہر سطح پر اپنی قوم کی نمائندگی کی۔سیاست عوام کی خدمت اور حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا نام ہے۔دیندار لوگوں کی سیاست میں موجودگی پیغمرانہ شعار ہے جو مفاد پرست اور موقعہ شناس عناصر کے لیے حوصلہ شکنی کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم علوی سیاست کے پیروکار ہیں۔ معاشرے میں عدل وانصاف کا قیام اور طبقے کے ہر فرد کے لیے مساوی حقوق سے مکمل طور پر آراستہ ریاست ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیے ہماری سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارے نوجوان بھرپور حصے لیں گے تاکہ متشدد اور انتہا پسندی جیسی موذی فکر کا راستہ روکا جا سکا۔ ہم جیو اور جینے دو کی پالیسی پر گامزن ہیں۔بلدیاتی انتخابات ہوں یا قومی ہم نے ہمیشہ معتدل شخصیات کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔مستقبل میں بھی ہمارا یہی لائحہ عمل ہو گا۔

اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم سید ناصر عباس شیرازی ، مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن وزیر اعلی پنجاب سید اسد عباس نقوی،ممبر پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین سیدہ زہرا نقوی ، شیخ احمد علی نوری ،وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم ،مشیر وزیر اعلی گلگت بلتستان ،الیاس صدیقی ۔سابق وزیر قانون ورکن شوری عالی آغارضا ۔ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کنیزفاطمہ ،ممبر گلگت بلتستان اسمبلی علامہ اکبر رجائی ،محمد علی سیکرٹری سیاسیات گلگت بلتستان ، سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر رضوان اور برادر عارف رکن سیاسی کونسل سندھ ،نے شرکت کی.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .