۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
امامزادہ صالح (ع)

حوزہ/176 مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے گزشتہ 5 سالوں کے دوران، ایرانی دارالحکومت تہران میں واقع صالح (ع) امام باڑے میں اسلام کا قبول کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،176 مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے گزشتہ 5 سالوں کے دوران، ایرانی دارالحکومت تہران میں واقع صالح (ع) امام باڑے میں اسلام کا قبول کیا۔ امامزادہ صالح (ع) فیسٹیول کے ڈائریکٹر علامہ "احسان بی آزار" نے اتوار کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد امامزادہ صالح (ع) سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور حتی کہ لبنانی حزب اللہ کے کمانڈر "عماد مغنیہ" کی والدہ نے بھی  اس امام باڑے کی زیارت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صالح (ع) فیسٹیول کے بنیادی اہداف کو میڈیا پر دھیان دیتے ہوئے بیان کیا گیا ہے اور اس کے اصول پر ایک جامع نظر ڈالی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول کا اصل مقصد اہل بیت (ع) سے متعلق مزید معلومات کی فراہمی ہے کیونکہ اگر لوگوں کو دین کے اصول کو سمجھنا ہے تو اہل بیت (ع) کی سیرت انہیں اس منزل کی طرف لے جاسکتی ہے۔

بی آزار کا کہنا ہے کہ صالح فیسٹیول، آستان امامزادہ صالح (ع) کے زیر اہتمام میں مختصر فلموں اور دستاویزی فلموں کے دو حصوں میں امامزادہ صالح (ع) اور مقدس مقامات پر خصوصی توجہ کیساتھ منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ صالح (ع) امام باڑہ، دارالحکومت تہران کے علاقے تجریش میں واقع ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .