۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
سید جبار المعموری رئیس اتحادیه علمای مسلمان در دیالی

حوزہ/ حجت الاسلام سید جبارالمعموری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی جاسوس انٹیلیجنس (موساد) شام میں داعش کے ٹھکانوں کو کنٹرول اور منظم کررہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق، دیالا عراقی مسلم علماء کونسل کے صدر حجت الاسلام سید جبار المعموری نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی جاسوس انٹیلیجنس (موساد) شام میں داعش کے ٹھکانوں کو کنٹرول اور منظم کررہی ہے۔

المعموری نے کہا کہ داعشی ٹھکانوں کے انتظامی امور کو امریکی سی آئی اے نے اسرائیلی موساد کے حوالے کردیا ہے تاہم کئی مہینوں سےاسرائیلی انٹیلیجنس موساد داعش کے انتظامی امور کو بجا لا رہی ہے۔

واشنگٹن اس شدت پسند گروہ کا بہت بڑا حامی ہے

انہوں نے بتایا کہ امریکی جنگجو طیاروں نے داعشی ٹھکانوں پر بمباری کی کوشش کو روکنے کے ساتھ ان کو مکمل حفاظت مہیا کر رہے ہیں اسے معلوم ہوتا ہے کہ واشنگٹن اس شدت پسند گروہ کا بہت بڑا حامی ہےاور دنیا کی سلامتی اور استحکام کو خطرہ پہنچا رہا  ہے۔

انتہا پسند گروہوں کی تشکیل امریکی سیاست کا ایک اہم حصہ ہے

عراقی مسلم علماء کونسل کے صدر نے صوبہ دیالہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسند گروپوں کی تشکیل کا سلسلہ امریکی سیاست کا ایک اہم حصہ رہا ہے جو دہائیوں پہلے شروع ہوا تھا اور القاعدہ سے داعش تک تمام دہشتگرد تنظیموں کو  سی آئی اے نے وجود بخشا ہے اور امریکی رہنماؤں کا اعتراف اس کا ثبوت ہے۔

المعموری نے زور دے کر کہا کہ عراقی امن و امان اور سلامتی شام کی سرحدوں کو مستحکم کرنے کے ذریعے ہی ممکن ہے،کیونکہ عراق کی خودمختاری کو ٹھیس پہنچانے کیلئے کچھ غلط منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔بغداد، الطیران اسکوائر میں خودکش دھماکے اور حالیہ مہینوں میں الطارمیہ ، دیالا اور صلاح الدین کے مختلف اضلاع میں ہونے والے واقعات اس بات کی علامت ہیں کہ دہشت گردوں کے اثر و رسوخ بڑھ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ ہفتوں، عراق کے متعدد علاقوں میں خودکش حملوں سمیت نامعلوم مقام سے حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .