۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
حسینیہ بلتستان قم میں عظیم الشان جشن مولود کعبہ کا انعقاد

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی رہنماء نے کہا کہ آج ہمیں حضرت علی المرتضیٰ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جشن مولود کعبہ علیہ السلام کی مناسبت سے حسینیہ بلتستان قم میں عظیم الشان جشن کا اہتمام کیا گیا۔

جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی رہنماء علامہ ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی نے کہا کہ آج ہمیں حضرت علی المرتضیٰ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔

تصویری جھلکیاں: حسینیہ بلتستان قم میں عظیم الشان جشن مولود کعبہ کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی ذات پوری کائینات کے لئے نمونہ عمل ہے اگر کسی نے اس پر عمل کیا تو وہ کامیاب ہوگیا اور جس نے رو گردانی کی تو وہ فنا ہوگیا۔ حضرت علی علیہ السلام کی عظمت اور مقام و منزلت کا سب سے نورانی پہلو اسلام اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ذات مقدس سے عشق و محبت ہے۔

آخر میں کہا کہ حضرت امیر المومنین علیہ السلام کا وجود مبارک ملک اور عوام کے حالات سے باخبر تھا مخصوصاً یتیموں، بیواؤں، غریبوں اور محتاجوں سے پل بھر کے لئے بھی غافل نہیں ہوتے تھے اور ساتھ ساتھ کبھی اپنی حکومت کے کارندوں اور امت اسلامیہ کو سبق دینے کے لئے ایک عام انسان کی طرح کام کیا کرتے تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .