۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حجت الاسلام والمسلمین حسن طاهری ، استاد حوزه علمیه همدان

حوزہ/ امام جمعہ شہر ہمدان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمیں امیر المومنین (ع) کے چاہنے والوں میں شامل ہونے کی دعا کرنی چاہئے،کہاکہ علی (ع) سے محبت اور عشق ایک بڑی نعمت ہے جو ہر کسی کو نہیں مل سکتی،یہ صرف اور صرف اعلی درجے پر فائز افراد کو ہی مل سکتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمدان کے امام جمعہ حجت الاسلام حسن طاہری نے دوران خطبہ نماز جمعہ یوم ولادت حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے،نہج البلاغہ کے ایک خطبے کی طرف اشارہ کیا جس میں امام علی (ع) نے افراط و تفریط کے شکار لوگوں کو مورد الزام قرار دیتے ہوئے فرمایاہے کہ جو لوگ میری محبت میں افراط و تفریط کے شکار ہوگئے ہیں وہ اصحاب دوزخ میں شامل ہیں۔

استاد حوزہ ہمدان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس دور میں کچھ لوگ امام علی (ع) کی شخصیت کو معاویہ(لع) سے کمترسمجھتے تھے !!،کہاکہ وہ لوگ بھی جہنمیوں میں شامل ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مومنین کو اہل بیت(ع)کی محبت سے غافل نہیں ہونا چاہیے،مزید کہا کہ بزرگ علماء کرام کی روایتوں اور کلام میں اہل بیت(ع) خصوصاً امام علی (ع) سے محبت کی بہت زیادہ سفارش اور تاکیدکی گئی ہے،یہ ایک ایسا موضوع ہے جو ہماری حیات و ممات میں کام آسکتا ہے۔

امام جمعہ نے بیان کیاکہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ"جو شخص علی(ع) کو دوست رکھتا ہو،خدا اسے دوست رکھے گا اور جو علی علیہ السلام سے دشمنی رکھتا ہے،تو خدا کا غضب اس کے شامل حال ہو جائے گا"کائنات میں امیر المؤمنین(ع) کا اعلی مقام ظاہر کرتا ہے۔

حجت الاسلام طاہری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہمیں امیر المومنین (ع) کے چاہنے والوں میں شامل ہونے کی دعا کرنی چاہئے،کہاکہ علی (ع) سے محبت اور عشق ایک بڑی نعمت ہے جو ہر کسی کو نہیں مل سکتی،یہ صرف اور صرف اعلی درجے پر فائز افراد کو ہی مل سکتی ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ پیغمبراسلام(ص) امام علی (ع) کے بہت سے فضائل کو بیان کرنا نہیں چاہتے تھے،انہوں نے کہا کہ جو کچھ امیر المؤمنین(ع)کے فضائل میں بیان ہوا اور لوگوں نے سنا ہے،یہ ان فضائل و مناقب میں سے صرف چند ایک ہیں جو بشر کیلئے قابل بیاں اور قابل درک تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .