۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
خواتین

حوزہ/ خداوند متعال نے عورت کو بلند مقام عطا کیا ہے اور ان کے لئے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ کو بہترین اُسوہ قرار دیا، اب ہماری زمہ داری ہے کے اس مقام کو سمجھیں اور جو ذمہ داری خدا نے ہمیں سونپی ہے اسکو انجام دیں اپنے حجاب کو مضبوط کریں اور کردار زینبی اپنائیں کہ در حقیقت حجاب اور پاکدامنی ہی عورت کا اصل جہاد ہے۔

تحریر: خواہر سیدہ ثناء فیاض جعفری

حوزہ نیوز ایجنسی | اللہ تعالیٰ نے تربیت کا کام خواتین کے ذمے کیوں کیا؟ خواتین کے وجود میں ایسی کیا خصوصیات ہیں کہ خدا نے تربیت کا کام مرد کی بجائے عورت کو سونپا ہے؟۔

کیونکہ مردوں کے مقابلے میں خواتین ظریف اور نفیس کام زیادہ بہتر طریقے سے انجام دے سکتی ہیں" امام خمینی نے خواتین کے مقام اور کردار کے بارے میں فرمایا:
کہ خدا نے اُنہیں ایسا عظیم مرتبہ عطا کیا ہے کہ حتیٰ عظیم ترین مرد بھی اسی تربیت گاہ اور آغوش سے تربیت پا کر کسی عظیم مقام تک پہنچتے ہیں۔

عورت کی مہارت فقط یہ نہیں ہے کہ وہ اچھا کھانا بنانا جانتی ہو یا گھر سنبھال لے بلکہ عورت کی اصل مہارت یہ ہے کہ وہ اپنی اولاد کی اچھی تربیت کرے انہیں معاشرے میں زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھائے ان کی ذمہ داریوں سے آشنا کروائے دوسروں کے حقوق سے آشنا کروائے۔

ایک اچھا انسان بنانا معاشرے کو ایک اچھا اور ذمہ دار فرد دینا عورت کا اصل ہنر ہے۔

خداوند متعال نے عورت کو بلند مقام عطا کیا ہے اور ان کے لئے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ کو بہترین اُسوہ قرار دیا، اب ہماری زمہ داری ہے کے اس مقام کو سمجھیں اور جو ذمہ داری خدا نے ہمیں سونپی ہے اسکو انجام دیں اپنے حجاب کو مضبوط کریں اور کردار زینبی اپنائیں کہ در حقیقت حجاب اور پاکدامنی ہی عورت کا اصل جہاد ہے۔ ساتھ ہی خود کو تربیت سے آراستہ کریں تا کہ آنے والی نسلوں کی بہترین تربیت بھی  ہو سکے۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .