۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
نیرو های آمریکا

حوزہ/الفتح الائنس کے رہنما حسین الیساری نے امریکیوں کو عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر خبردار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الفتح الائنس کے رہنما حسین الیساری نے امریکیوں کو عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر خبردار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ زمینی اور ہوائی حدود کی خلاف ورزی کر کے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور حالیہ دنوں میں امریکہ نے عراق اور شام کی سرحد پر حشدالشعبی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

الفتح الائنس کے رہنما نے نشاندہی کی کہ ہم سب کو قومی خودمختاری کی حمایت کے لئے یکساں طور پر کوشش کرنی چاہئے،مزید کہا کہ امریکہ کی طرف سے جارحیت کی دوبارہ تکرار،عراقی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے۔

نیز ،عراقی ایوان نمائندگان کے رکن عباس یابر نے کہاکہ عراقی وزیراعظم مصطفی کاظمی دوغلی پالیسی کو جاری رکھتے  ہوئے غیر ملکی افواج کے انخلاء اور عراق سے امریکی قابضین کی واپسی کے لئے قوم کے مطالبات کو مسلسل نظرانداز  کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .