۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آیت الله اسحاق فیاض

حوزہ/حجت الاسلام و المسلمین محمود فیاض نے کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض صحتیابی کے بعد آج اپنی علمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے نجف اشرف تشریف لائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجت الاسلام و المسلمین محمود فیاض نے کہا کہ حضرت آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض کورونا وائرس کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے کچھ دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے آج مکمل صحت یابی کے بعد نجف اشرف دوبارہ اپنی علمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے غرض سے لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عزت مآب کا چیک اپ مکمل کر لیا گیا ہے اور الحمدللہ ان کی صحت مکمل طور پر ٹھیک ہو گئی ہے، مزید کہاکہ آیت اللہ العظمی فیاض نے اپنی صحتیابی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ممکنہ طور پر عزت مآب آج ہفتے کے روز اپنی علمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے نجف اشرف واپس آجائیں گے۔

یاد رہے کہ آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض کے دفتر کے قریبی ذرائع نے اس سے قبل یہ اطلاع دی تھی کہ عزت مآب کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ معائنوں اور چیک اپ کے بعد، آیت اللہ العظمی شیخ فیاض کے  کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر موصول ہوئی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .