۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حملات آمریکا به عراق

حوزہ/ عراقی پارلیمنٹ کی سلامتی اور دفاعی کونسل کے رکن کاطع نجمان نے حشدالشعبی فورسز پر امریکی حملوں کے بارے میں عراقی حکومت کے مؤقف کو شرمناک اور مشکوک قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق سے عراقی پارلیمنٹ کی سلامتی اور دفاعی کونسل کے رکن کاطع نجمان نے حشدالشعبی فورسز پر امریکی حملوں کے بارے میں عراقی حکومت کے مؤقف کو شرمناک اور مشکوک قرار دیا ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عراق پر حملہ عراقی سرزمین کے اندر ہوا تھا اور یہ صرف سرحد کی پٹی تک ہی محدود نہیں تھا،مزید کہاکہ امریکہ کا یہ اقدام عراق کی خودمختاری اور تمام بین الاقوامی رسومات کی واضح خلاف ورزی ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کی سکیورٹی کونسل کے ممبر نے یہ بیان کرتے ہوئےکہ غیر قانونی حملوں کے معاملے پر عراقی حکومت کا مؤقف شرمناک اور ایک واضح کوتاہی ہے،کہاکہ حکومت کی خاموشی مشکوک اور عوامی ذہنوں میں سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

نجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کی طرف سے مسلسل اور متضاد کارروائیوں کے باوجود حکومت کی مکمل خاموشی کی وجوہات اور ملک سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق پارلیمانی قرارداد پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجوہات کی وضاحت کے لئے حکومتی جماعتوں کو طلب کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .