۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
آیت الله سید محمد سعید حکیم

حوزہ/ دفترحضرت آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم کی جانب سے ایک بیان میں، بصرہ عراق میں وکیل آیت اللہ سیستانی حجت الاسلام سید علی عبد الحکیم الصافی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف سے،دفترحضرت آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم کی جانب سے،بصرہ عراق میں وکیل آیت اللہ سیستانی حجت الاسلام سید علی عبد الحکیم الصافی کی رحلت پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے مرحوم و مغفور کے اہل خانہ اور بصرہ کے عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مرکزی دفتر کی جانب سے جاری تعزیتی بیان کا مکمل متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
اناللہ واناالیہ راجعون

ہمیں نہایت ہی دکھ اور افسوس کے ساتھ ہمیشہ دین حنیف کی ترویج اور مؤمنین کی خدمت میں پیش پیش رہنے والے عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید علی عبد الحکیم الصافی کے انتقال کی خبر موصول ہوئی ۔
ہم اس المناک مصیبت کے موقع پر،مرحوم و مغفور کے معزز خانوادہ اورشہر بصرہ کے محترم عوام سے اظہار تعزیت  کرتے ہوئے بارگاہ خداوند متعال میں دعا کرتے ہیں کہ وہ مرحوم و مغفور پر اپنی رحمت واسعہ نازل فرمائے اور ان کو اپنے آباؤ و اجداد حضرت محمد(ص)اور خاندان عصمت و طہارت علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور لواحقین سمیت رشتہ داروں اور دوستوں کو صبر جمیل اور اجر عظیم عنایت فرمائےاور اہل بصرہ کیلئے مرحوم کی مانند ایک جانشین قرار دے بے شک خداوند رحم کرنے والا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ حجت الاسلام سید علی عبد الحکیم الصافی بصرہ میں آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے وکیل اور "مسجدالابلۃ"کے خطیب اور امام جمعہ و جماعت  تھے۔

عراق؛ دفتر آیت اللہ العظمی حکیم کی جانب سے حجت الاسلام سید عبد الحکیم الصافی کے انتقال پر تعزیتی پیغام
تعزت نامہ آیت اللہ العظمی حکیم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .