۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
سنی شیعہ اتحاد

حوزہ/ آپسی اختلافات کو بھلاکر اتحاد و اتفاق قائم کرنا جہاں وقت کی ضرورت ہے وہیں صالح معاشرہ کی تشکیل کے لئے لازم وضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صالح معاشرہ کے لئے لازم ہے کہ ہرشخص خود اپنی اصلاح کی فکر کرے ،معاشرہ کا صالح اور درست ہونا تبھی ممکن ہے، جب معاشرہ کے افراد صالح ہوں ،اور اس کے لئے لازم ہے کہ ہرشخص اپنی اصلاح کی فکر کرے۔موجودہ خیالات کااظہار مشرقی یوپی کی ممتاز دینی درسگاہ جامعہ حسینیہ لال دروازہ جونپور کے استاذ حدیث ومعروف عالم دین مولانا وسیم احمد شیروانی نے سلطانپور شہر میں منعقد جلسہ اصلاح معاشرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آپسی اختلافات سے ملت اسلامیہ کاکافی نقصان ہوا ہے ،انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی دلوں کو بغض وحسد وجلن اور دوسرے روحانی مرضوں سے پاک صاف رکھیں ،اور آپس میں پیارومحبت کو فروغ دیں ،دوسروں کے دکھ درد میں شریک ہوں۔

مولانا نے کہا کہ اپنی ذات سے کسی کوتکلیف نہ دیں ،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کاپاک ارشاد ہے ،مسلمان کامل وہ شخص ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ مزید کہا ،ایک دوسرے کی عزت سے کھیلنا آج یہ عام بات ہے ،حالانکہ شریعت مطہرہ کی روشنی میں کسی کی آبروریزی کرنا سخت ترین گناہ ہے ،حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا جو لوگ ایک دوسرے کی آبروریزی کرتے ہیں میں نے معراج کی شب انہیں دیکھا ہے کہ ان کے ناخن تانبے کے بنا دیئے گئے ہیں اور اس سے وہ اپنے گوشت کونوچ رہے ہیں۔

مولانا نے آپسی اتحاد و اتفاق پر زور دیا دیتے ہوئے کہا کہ آپسی اختلافات کو بھلاکر اتحاد و اتفاق قائم کرنا جہاں وقت کی ضرورت ہے وہیں صالح معاشرہ کی تشکیل کے لئے لازم وضروری ہے۔

مولانا نے اپنے بیان میں کہا کہ اولاد کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور بچپن میں انہیں مکاتب میں ضرور تعلیم دلائیں تاکہ ہمارا بچہ صحیح العقیدہ مسلمان بنے۔

مولانا شارق کی تلاوت سے جلسہ کاآغاز ہوا نظامت کے فرائض مولانا ریحان شیرازی نے انجام دیئے ،کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .