۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ فلسطین یمن بحرین عراق افغانستان اور پاکستان میں اسرائیل کے ایجنٹ مختلف ناموں سے جہادی تنظیموں کے نام پر قتل غارت کر رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا کا سب سے بڑا فسادی و ظالم اسرائیل ہے، فلسطین یمن بحرین عراق افغانستان اور پاکستان میں اسرائیل کے ایجنٹ مختلف ناموں سے جہادی تنظیموں کے نام پر قتل غارت کر رہے ہیں، بے گناہ لوگوں کا قاتل اسرائیل ہے، عالمی عدالت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ بیت المقدس پر قبضہ غیر قانونی غیر جمہوری اور غیر شرعی ہے عالم اسلام کے حکمران قدس کی آزادی اور مظلوم فلسطین پر ڈھائے  جانے والے مظالم کے خلاف اپنا رول ادا کریں۔ اس بات کا اظہار امام جمعہ ملبرون حجت السلام اشفاق وحیدی نے انٹرنیشل تحفظ مقدسات پر منعقدہ کانفرس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی رح نے فرمایا تھا کہ اگر دنیا کے تمام مسلمان ایک پرچم تلے جمع ہو کر ایک ایک بالٹی پانی اسرائیل پر ڈالیں تو وہ ختم ہو جائے گا۔ لیکن استعمار اور طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کو تفریق اور تفرقے میں تقسیم کرنے میں سعودی اور امارات جیسے نام نہاد حکمرانوں کو خریدنے میں کامیاب نظر آتے ہیں، جو کہ خطے میں امن امان کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

اگر جمہوری اسلامی ایران مزاحمت کا رول ادا نہ کرے تو بہت سے ایسے جعلی حکمران اسرائیل کی گود میں گرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ عالم اسلام کے محب اسلام حکمران آج جمہوری اسلامی ایران کی پالیسیوں اور قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ اسلام کی سر بلندی اور وقار کو بلند کرنے کے لیے اقدامات کرتے رہے ایران نے امریکہ کی طرف سے ناجائز پابندیوں کا پریشر برداشت کر کے بھی عالم اسلام کی صحیح نمائندگی کی جسے اسلامی ممالک قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

آخر میں کہا کہ جہاں پر بھی مذہبی تفریق اور نسلی تفریق ہو رہی ہے اس کے پیچھے  طاغوتی ایجنٹ کار فرما ہیں آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف تمام مذاہب ایک پرچم تلے جمع ہوکر اپنے اپنے مقدسات کا دفاع کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .