۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
تشییع پیکر حجت الاسلام و المسلمین مهدوی در نجف اشرف

حوزہ/ استاد حوزہ علمیہ نجف اشرف اور آیت اللہ العظمی فیاض کے دفتر کے سربراہ، حجت الاسلام و المسلمین  شیخ محمد جواد مہدوی مرحوم کے پیکر کو حوزہ علمیہ نجف اشرف کے مراجع عظام اور علمائے کرام کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، استاد حوزہ علمیہ نجف اشرف اور آیت اللہ العظمی فیاض کے دفتر کے سربراہ، حجت الاسلام و المسلمین  شیخ محمد جواد مہدوی مرحوم کے پیکر کو حوزہ علمیہ نجف اشرف کے مراجع عظام اور علمائے کرام کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق،حوزہ علمیہ نجف اشرف کے مایہ ناز استاد حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد جواد مہدوی کی نماز جنازہ آیت اللہ محمد باقر ایروانی کی امامت میں،کورونا وائرس کے پیش نظر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق علمائے کرام اور عوام کی کثیر تعداد کی موجودگی میں ادا کردی گئی۔

بعد از آن فاضل حوزہ علمیہ نجف مرحوم و مغفور مہدوی کے پیکر کو مدرسہ آیت اللہ خوئی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے دوسرے نائب صدر محمد سرور دانش نے حجت الاسلام و المسلمین شیخ مہدوی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک ممتاز عالم دین تھے جنہوں نے اپنی بابرکت زندگی کو اسلامی تعلیمات کی نشر و اشاعت میں صرف کردیا اور آیت اللہ العظمی فیاض کے دفتر کے سربراہ کی حیثیت سے قیمتی خدمات سرانجام دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .