۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
عراق و سوریه

حوزہ/ شامی رکن پارلیمنٹ؛ محمود جوخدار نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سازشوں کے خلاف عراق اور شام کے استحکام کو قابل فخر و خودمختاری اور سرفرازی کا باعث قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوریہ سے شامی رکن پارلیمنٹ،محمود جوخدار نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی سازشوں کے خلاف عراق اور شام کے استحکام کو قابل فخر،خودمختاری اور سرفرازی کا باعث قرار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شامی فوج اور حشد الشعبی کے ہیروز کی حاصل کردہ فتوحات نے امریکہ سمیت اس کے اتحادیوں اور سازشیوں کو اپنے غلط فیصلوں میں الجھا دیا ہے۔

شام کے رکن پارلیمنٹ نے زور دے کر کہاکہ عراق اور شام پر امریکہ کے مسلسل حملوں سے،اس کی دہشت گرد فوج اور ہمارے خلاف کی جانے والی ان کی سازشوں کی شکست ظاہر ہوتی ہے۔

جوخدار نے مزید کہاکہ دونوں ممالک،عالمی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ناقابل یقین شکست دینے میں کامیاب ہوئے اور آئندہ بھی ہمارے عظیم ہیروز کی قربانیوں سے دشمن کی سازشوں اور اس کے اوزار کو ہر جگہ شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس قبل لبنانی قومی اسمبلی کے سابق رکن ناصر قندیل نےبوکمال کے راستے داعش کو دوبارہ عراق اور شام واپس لانے کی امریکی کوششوں سے خبردار کیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .