۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین

حوزہ/ روز عید مبعث کے بابرکت اور پر مسرت موقع پر تھر پارکر کے پاک علاقے میں واقع گوٹھ آدم رند میں مدرسہ ام ابیھا اور تعلیم بالغاں سکول کا افتتاح کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تھرپارکر/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نےمدرسہ ام ابیہا وتعلیم بالغاں اسکول کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کے لیے محترمہ سیمی نقوی مرکزی مسؤل رابطہ محترمہ غزالہ جعفری مرکزی مسؤل تعلیم سازی وروابط اور محترمہ کنول بتول ضلعی مسؤل نشرواشاعت حیدرآباد نے اس سکول و مدرسہ کی بنیاد رکھی اور شرکت کی ۔

روز عید مبعث کے بابرکت اور پر مسرت موقع پر تھر پارکر کے پاک علاقے میں واقع گوٹھ آدم رند میں مدرسہ ام ابیھا اور تعلیم بالغاں سکول کا افتتاح کیا گیا۔علاقے کی خواتین ،بچیوں اور بچوں میں قرآنی قاعدے، کلرنگ بکس، کلرنگ پنسلز، سلیٹ، چاک، مقنعے اور ٹافیاں اور بسکٹس تقسیم کیے گئے۔وہاں پر موجود محدود ترین وسائل ہی سے استفادہ کرتے ہوئے چند بچیوں کو معلمات کے طور پر مقرر کیا گیا اور انہیں ایک ماہ کا ٹاسک آزمائش کے لیے دیا گیا تاکہ ایک ماہ بعد صورت حال کا اندازہ لگانے کے بعد کسی معلم کا مستقل طور پر انتظام کیا جاسکے۔

فی الوقت وہاں کے بچوں اور بچیوں میں خاصہ جوش و جذبہ مشاہدہ کیا گیا اور ان کی محرومی کا شدت سے احساس ہوا کہ نہ صرف یہ لوگ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں بلکہ آج جبکہ دنیا کا گوشہ گوشہ علم کے نور سے منور ہورہا ہے، تھر پارکر کے یہ سادہ لوح لوگ باب مدينة العلم کے چاہنے والے ہونے کے باوجود علم کی روشنی سے محروم ہیں۔خواھران وحدت نے سرحد پر واقع  سید گل محمد شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .