۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوز / حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے پوپ فرانسس کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کے مثبت ردعمل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: پوپ نے بائیڈن کو خط لکھا اور اس سے ایران پر اقتصادی پابندیاں اٹھانے کی درخواست کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف شہر کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے اپنے ایک خطاب میں آیت اللہ سیستانی سے پوپ فرانسس کی ملاقات کے مثبت ردعمل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: پوپ نے امریکی صدر بائیڈن کو خط لکھا ہے اور اس سے ایران پر اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے اور پھر اس نے ایران اور امریکہ کے لیے دعا بھی کی ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے مزید کہا: حوثی اپنے میزائلوں سے سعودی عرب کو حملوں کا نشانہ بناتے ہیں اور وہ اس کا سرعام اعتراف بھی کرتے ہیں لیکن سعودی عرب ولی عہد محمد بن سلمان پھر بھی اس کا الزام ایران پر عائد کرتا ہے۔

انہوں نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی یمن پر بمباری پر اقوام متحدہ کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے کہا: جب انصار اللہ یمن کی جانب سے سعودی عرب پر بمباری ہوتی ہے تو اس وقت اقوام متحدہ اپنا سکوت توڑ دیتی ہے۔

نجف اشرف کے امام جمعہ نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ وہ یمن سے اپنی افواج واپس بلائے اور اقوام متحدہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سالہا سال سے محاصرے کے رنج و الم برداشت کرنے والی یمنی قوم کی حمایت کرے۔

شہر نجف اشرف کے امام جمعہ نے عراقی انٹیلی جنس ادارے میں متحدہ عرب امارات کے افراد کی موجودگی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: عراق اس مسئلہ کی سنجیدگی سے تحقیق کرے کیونکہ عراق کو اماراتی انٹیلی جنس ماہرین کی ضرورت نہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .