۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
عارف حسین الجانی

حوزہ/ ہم دشمنان اسلام و پاکستان پر واضع کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان بنانے والے پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لئے اپنا کرادر ادا کرنا جانتے ہیں، آئی ایس او کا ہر جوان ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، اس کی حفاظت کیلئے اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین نے 23 مارچ کے کے حوالے سے کارکنوں سے پیغام میں کہا کہ مذہب اسلام، انسان کو آزادی و حریت کا درس دیتا ہے، اس درس آزادی سے ہمارے بزرگوں نے نظریہ اسلام کے تحت انگریزوں سے آزادی کی تحریک شروع کی، اس تحریک کو تقویت 23 مارچ کو ملی جب قرار داد پاکستان کو اکثریتی رائے سے پاس کیا گیا، یوں ہمارے بزرگوں کو پاکستان جیسی عظیم نعمت کی شکل میں ایک الگ وطن نصیب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ہمیشہ ظالمین کی مخالفت کی چاہے وہ کشمیر میں حکومت ہندوستان کے مظالم ہو یا فلسطین میں اسرائیلی جارحیت، پاکستانی عوام ہمیشہ سامراجی طاقتوں کے مخالف رہے ہیں۔

مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو قومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا اور اس کو بنانے میں ملت تشیع کا کردار واضع ہے، اور ہم ہی پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ ہیں، ہم دشمنان اسلام و پاکستان پر واضع کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان بنانے والے پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لئے اپنا کرادر ادا کرنا جانتے ہیں، آئی ایس او کا ہر جوان ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، اس کی حفاظت کیلئے اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

آخر میں کہا کہ پاکستان سے دہشت گرد عناصر کے خاتمے میں ہی پاکستان کا استحکام مضمر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .