۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
موسسه علوی دار القرآن قم المقدس

حوزہ/ جانشین ریاست جامعہ المصطفی محترم حجۃ الاسلام والمسلمین آقای خالق پور نے اپنے خطاب میں کہا کہ توحید ربوبیت پر مختصر اور مفید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسی توحید ربوبیت کی بنا پر تقرب الاہی حاصل کیا جا سکتا ہے، اسی کی معرفت نہ ہونے کے سبب شیطان راندہ درگاہ ہو گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم المقدس میں علوی دارالقرآن کی جانب سے ٢٧ رجب المرجب ١٤٤٢ کو حفظ قرآن کریم کے عنوان سے مسابقہ منعقد کیا گیا تھا، جسکا اختتامیہ روز ولادت با سعادت منجی عالم بشریت کے موقع پر برگزار کیا گیا جسمیں حسب روایات علوی دار القرآن میں تقریب کا اپنے معین وقت پانچ بجے شام حافظ نور حسین صاحب کی تلاوت سے شروع ہوا۔ ان کے بعد مدیر دار القرآن مولانا سید مسعود اختر رضوی صاحب نے آیۃ کریمہ بقیت اللہ خیر لکم ان کنتم مؤمنین کے تحت بڑے اچھے اچھے نکات پیش کئے۔ بعدہ شعرائے کرام نے قرآن اور امام عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی شان میں قصیدے پڑھے۔

آخر میں جانشین ریاست جامعہ المصطفی محترم حجۃ الاسلام والمسلمین آقای خالق پور نے تقریر کی توحید ربوبیت پر مختصر اور مفید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسی توحید ربوبیت کی بنا پر تقرب الاہی حاصل کیا جا سکتا ہے، اسی کی معرفت نہ ہونے کے سبب شیطان راندہ درگاہ ہو گیا،توحید ربوبیت کا رابطہ فرد،اجتماع،اخلاق،اعتقاد سبھی سے ہے، سیر و سلوک کی راہ میں اسے پہلا زینہ قرار دینا چاہئے۔

اپنی گفتگو کے آخر میں توحید و امامت اور مہدویت کے ربط کو بیان کیا اور امام کے ظہور و رہبر معظم کی سلامتی اور  اسلامی جمہوریہ ایران کے دوام دشمنوں کی نابودی کے لئے دعا کرائی۔

یہ عظیم الشان پروگرام تمام اصول بہداشت کی رعایت کرتے ہوئے منعقد کیا گیا۔ جلسے کے اختتام پر وہ طلاب جو مسابقہ میں ممتاز نمبروں سے کامیاب ہوئے انہیں جانشین ریاست محترم جامعہ المصطفی و دبیر دار القرآن اور دیگر اہم شخصیات کے دست مبارک سے انعامات سے نوازا گیا۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .