۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
یوسف الجلاهمه - بحرین

حوزہ/ بحرینی بادشاہ "حمد بن عیسی آل خلیفہ"نے ایک فرمان میں، اسرائیل میں بحرینی سفارت خانہ کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی بادشاہ "حمد بن عیسی آل خلیفہ"نے ایک فرمان میں، اسرائیل میں بحرینی سفارت خانے کے قیام کا حکم جاری کرتے ہوئے"یوسف الجلاھمہ"کو سفارتی بورڈ کے سربراہ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس حکم نامے میں لکھا ہے کہ اسرائیلی حکومت میں بحرینی سفارت خانہ قائم کیا جاتا ہے بنابریں وزارت خارجہ کو اس حکم پر عمل کرنا ہوگا۔

آل خلیفہ کے بادشاہ نے مزید کہا کہ وزارت خارجہ اس حکم نامے پرعمل درآمد کرنے کے ساتھ اسے فوری طور پر سرکاری اخبار میں شائع کریں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یوسف جلاھمہ 2003ء سے 2013ء تک ریاستہائے متحدہ امریکہ میں نائب بحرینی سفیر کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔

یاد رہے کہ آنے والے ہفتوں میں بحرینی ایک وفد سفارت خانہ کے افتتاح کے لئے صہیونی حکومت روانہ ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .