۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سید صدرالدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین قبانچی نے کہا: جنگ یمن کا راہ حل بہت ہی سادہ ہے اور وہ سعودی عرب کی افواج کا یمن سے انخلاء اور جارحیت کا خاتمہ ہے اس طرح سب کچھ ختم ہو جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ و الجماعت حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: کوئی بھی جنگ یمن سے خوش نہیں ہے۔ اس جنگ کے خاتمے کا راہ حل بہت ہی سادہ ہے اور وہ یہ ہے کہ سعودی عرب کی افواج یمن سے نکل جائیں اور یمن پر حملے بند کر دیں۔ اس طرح سب کچھ ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن سے اپنی فوج کو واپس بلا لے اور ملت یمن پر حملوں کو بند کرے۔

شہر نجف اشرف کے امام جمعہ نے حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: مسئلہ امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ایک نظریے سے ایک حقیقت میں تبدیل ہو چکا ہے اور آج دنیا تمام بشری منصوبوں کی ناکامی کے بعد عالمی مصلح کے انتظار میں ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین قبانچی نے مزید کہا: سلامتی کونسل، اسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ بشریت کی مشکلات کو حل نہ کرسکیں بلکہ روز بروز بشریت کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے اس واقعہ کہ جس میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خبر دی ہے، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت الحسن العسکری عج کے ظہور کی خوشخبری دی ہے اور حضرت بقیۃ اللہ الاعظ عج کے ظہور کی بات فلسفی بحث سے خارج ہو کر لوگوں کی حقیقی زندگی میں داخل ہوچکی ہے اور سب منجی عالم بشریت عج کے منتظر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .