۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
مفتی ابوالقاسم نعمانی

حوزہ/ مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی کوئی تصویر نہیں ہے اور اسلام میں روز اول سے ہی تصویر کشی کو سخت حرام قرار دیاگیا، لیکن مذکورہ کتاب کے پبلشر اور مصنف نے خیالی تصویر بنا کر مسلم سماج کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ اس لئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دیوبند/ ابھی وسیم رضوی کی مذموم حرکت کا معاملہ ٹھنڈا بھی نہیں پڑا تھا کہ اب درجہ چہارم کی سوشیل سائنس کی کتاب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی خیالی تصویر شائع کرکے ایک بار پھر مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کی منظم کوشش کی گئی ہے۔نئے تعلیمی سال کے درجہ چہارم کے کورس میں شامل سوشیل سائنس کی کتاب کے صفحہ نمبر 89پر نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی خیالی تصویر شائع کئے جانے سے مسلمانوں میں سخت غم وغصہ ہے۔

مفتی ابوالقاسم نعمانی نے مذکورہ خیالی تصویر شائع کئے جانے پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ قصداً انجان بن کر اس طرح کے کام کر رہے ہیں تاکہ ملک و معاشرہ کو انتشار میں مبتلاء کردیں۔

انہوں نے مذکورہ کتاب کے پبلشر اور اس سے منسلک پوری ٹیم سمیت مصنف کے خلاف انتظامیہ سے سخت کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ مذکورہ کتاب کو فوراً واپس لیتے ہوئے بین کیا جائے اور حکومت و انتظامیہ کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئے کہ اس طرح کی حرکتوں کے پس پشت اصل منشا کیا ہے۔

مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی کوئی تصویر نہیں ہے اور اسلام میں روز اول سے ہی تصویر کشی کو سخت حرام قرار دیاگیا، لیکن مذکورہ کتاب کے پبلشر اور مصنف نے خیالی تصویر بنا کر مسلم سماج کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ اس لئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔

انہوں نے مسلمانوں اور ملک کے انصاف پسند عوام سے اپیل کی ہے وہ امن وامان کا خیا ل رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں پر دباؤ بنائیں کہ اس کتاب کو نصاب میں شامل نہ کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .