۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
جامعۃ الکوثر اسلام آباد

حوزہ/ نامور عالم دین، صاحب طرز معلم، عالم با عمل شیخ نوروز علی نجفی قدس سرہ پرنسپل مدرسہ جعفریہ کراچی وہ نابغہ روزگار علمی شخصیت تھے جنہوں نے تمام عمر اپنے آپ کو تدریس و تربیت طلاب دینیہ کیلئے اس طرح وقف کئے رکھا کہ گویا ان کا تمام ہم و غم اور مقصد حیات مدرسین و مبلغین دین حقہ کی پرورش و نگہداشت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے اساتذہ و طلاب نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ نامور عالم دین، صاحب طرز معلم، عالم با عمل شیخ نوروز علی نجفی قدس سرہ پرنسپل مدرسہ جعفریہ کراچی وہ نابغہ روزگار علمی شخصیت تھے جنہوں نے تمام عمر اپنے آپ کو تدریس و تربیت طلاب دینیہ کیلئے اس طرح وقف کئے رکھا کہ گویا ان کا تمام ہم و غم اور مقصد حیات مدرسین و مبلغین دین حقہ کی پرورش و نگہداشت ہے۔

آپ کے انتقال سے ملت جعفریہ ایک جدا گانہ اسلوب تعلیم و تربیت کے حامل معلم، عالم بے بدل اور متقی و پرہیز گار شخصیت سے محروم ہوگئی ۔

اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جوار معصومین ؑ میں جگہ عطا فرمائے اور مرحوم کے خانوادے، مدرسہ جعفریہ کے معلمین و متعلمین اور افراد قوم کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

جامعۃ الکوثر اسلام آباد کا حجۃ الاسلام شیخ نوروز علی نجفی کی رحلت پر اظہار افسوس


 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .