۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شیخ زکزاکی

حوزہ/ شیخ زکزاکی کے مقدمہ کی سماعت پچھلی سماعتوں کی طرح بے نتیجہ رہی، باخبر ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نائیجیریا کی حکومت آل سعود اور اسرائیل کے براہ راست حکم پر نائیجیریا کے شیخ کو قتل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سرویس کے مطابق/ 13 دسمبر، 2015 کو جب نائیجیریا کے شیعہ امام بارگاہ (زاریا) میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری میں مشغول تھے تبھی سابقہ ​​منصوبے کے ساتھ نائیجیریا کی پولیس نے اس مقصد کو دبانے کے لئے نائیجیریا میں شیعوں کی حسینیہ اور ابراہیم زکزاکی کے نجی گھر پر حملہ کیا، جس میں ایک ہزار سے زائد شیعہ اور شیخ زکزاکی کے اہل خانہ کے متعدد افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما کو شدید زخمی کیا اور انہیں قیدی بنا لیا۔

شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی غیرقانونی نظربندی کے بعد سے چھ سالوں میں اب تک عدالت کی یہ سماعتیں جھوٹے گواہوں اور سرکاری عہدیداروں کے ذریعہ بے نتیجہ ثابت ہوئی ہیں۔

۳۱ مارچ سے پہلے ہونے والی سماعت میں جج نے اگلی سماعت کو سرکاری گواہوں کے لئے شیخ زکزاکی کے خلاف گواہی دینے کا آخری موقع قرار دیا تھا ، جس کے بعد کوئی بھی گواہ ان کے خلاف گواہی نہیں دے سکتا، اوروہی شیخ زکزاکی کے لئے حتمی فیصلے کا دن ہوگا۔

شیخ زکزاکی کے مقدمے کی سماعت کی متعدد سماعتیں شیخ اور ان کی اہلیہ کی نامناسب حالت کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئیں ، اور متعدد عدالتی سماعتیں سرکاری گواہوں کے جھوٹے بیانات کے ساتھ اپنے الزامات ثابت کرنے میں ناکام ثابت ہوئیں، اور انھیں بعد کی سماعت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ اگرچہ شیخ زکزاکی کے وکلاء کی ٹیم کے تمام ارکان نائیجیریا کے باشندے ہیں ، اور کچھ ممبر شیعہ ، کچھ سنی ، اور حتی کہ عیسائی بھی شیخ زکزاکی کے وکلاء کی ٹیم میں ہیں، لیکن نائیجیریا کی عدلیہ میں ناانصافی کی وجہ سے واضح ثبوت ہونے کے باوجود حتمی فیصلہ منظر عام پر نہیں آسکا۔

تاھم، شیخ کا مقدمہ 31 مارچ بروز بدھ کو ایسے جھوٹے گواہوں کی موجودگی میں منعقد کیا گیا جنہوں نے غیر معقول اور بے خبر بیانات دیئے، شیخ پر عدالت کی سماعت میں لگائے گئے جھوٹے الزامات میں سے ایک یہ تھا کہ شیخ زکزاکی کے حامی اسلحہ لے کر گئے تھے۔

اسلام ٹائمز کے مطابق ، شیخ زکزاکی کے حامیوں پر اسلحہ لے جانے کا الزام لگایا گیا جبکہ ڈاکٹر عیسیٰ وزیری جو کہ نائیجیریا یونیورسٹی کے اساتید میں سے ایک ہیں جنکے 4 بچے تین بیٹے اور ایک بیٹی امام بارگاہ زاریا پر اس ملک کی پولیس کے ہونے والے حملے میں شہید ہوگئے تھے انہوں نے کہا: وہ چیزیں جو لوگوں کے شیخ زکزاکی کی طرف مائل ہونے اور اسلام سے منسلک ہونے کا سبب بنیں انمیں سے ایک شیخ کی خشونت اور خونریزی سے دوری کی خصلت و جبلت ہے،  شیخ کا یہ عقیدہ زاریہ کے قتل سے پہلے ہو یا اس کے بعد، کئی بار عمل میں آیا یعنی شیخ زکزاکی ، مختلف واقعات میں اپنے حامیوں اور یہاں تک کہ ان کے بچوں کی بڑی تعداد میں بے دردی سے قتل عام ہونے کے باوجود ، کبھی بھی اپنے حامیوں کو اسلحہ اٹھانے کا حکم نہیں دیا ، البتہ یہ تمام اقدامات شیخ کے حامیوں کو بھڑکانے کے مقصد سے اٹھایا گیا تھا تاکہ وہ شہدا کے خون کا بدلہ لینے کے لئے ہتھیار اٹھالیں، لیکن آخر کار ، وہ اس مذموم مقصد کو انجام دینے میں ناکام رہے۔

اسرائیل، سعودی عرب اور امریکہ کی شیخ کو قتل کرنے کی سازش

حسینیہ زاریا پر نائجیریا کی فوج کے وحشیانہ حملے اور عزاداری کی تقاریب میں شرکت کرنے پر ہزاروں افراد کی ہلاکت کے بعد ، سعودی عرب ، امریکہ اور اسرائیل کی براہ راست سازش کے آثار اس جرم میں عیاں تھے۔ شیخ زکزاکی کو قتل کے لئے سعودی عربیہ امبیسی کی نائیجیریا حکومت سے درخواست کا پردہ اس حد تک فاش ہوا کہ کچھ عربوں کی عوامی تحریکوں نے شیخ زکزاکی کے قتل کی آل سعود سازش کے بارے میں متنبہ کیا۔

جزیزہ نما عرب کی پاپولر موومنٹ کمیٹی نے اس سے قبل «مرآۃ الجزیرہ» کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا تھا کہ نائیجیریا کے حکام شیخ زکزاکی کی سزائے موت جاری کرنے کے لئے عدلیہ پر دباؤ ڈال سکتے ہیں ، جس سے نائیجیریا میں شیعوں کے خلاف جنگ کی راہیں کھلیں گی اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

کمیٹیوں نے شیعوں کے خلاف نائیجیریا کے حکام کے وحشیانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا: "یہ اقدامات جزیرۃ العرب میں اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کے خلاف سعودی حکومت کے اقدامات کی صحیح کاپی ہیں ، یہاں تک کہ آل سعود کی حکومت کی حوصلہ افزائی اور مدد کی جارہی ہے۔ وہاں نائیجیریا کی سکیورٹی فورسز میں سلوک وہابیت کی ایک واضح خصوصیت پائی جاتی ہے، جو ہر جگہ شیعوں پر ظلم ڈھانے کی کوشش کرتی ہے۔

شیخ زکزاکی کی بیٹی نے اسرا انسٹی ٹیوٹ میں آیت اللہ جوادی آملی سے ملاقات کے دوران ، اس سے قبل ان کی قید کو طول دینے اور دباؤ میں رکھنے میں امریکہ اور سعودی عرب کے کردار کا ذکر کیا تھا

انہوں نے کہا: "نائیجیریا کی حکومت ، امریکہ اور سعودی عرب کے تعاون سے میرے والد پر دباؤ ڈال رہی ہے، اور اس وقت شیخ شدید دباؤ میں ہیں۔"

شیخ ابراہیم زکزاکی کی جدوجہد کا حوالہ دیتے ہوئے ، انہوں نے مزید کہا: "ہمارے والد نے اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد اپنی سرگرمیاں شروع کیں ، لیکن اس 40 سال کے دوران وہ 30 سال کے لئے 12 بار گرفتار ہوئے اور جیل میں ڈالے گئے۔"

شیخ زکزاکی کی بیٹی نے اس جلسے میں اعلان کیا تھا: انہیں مختلف اوقات میں گرفتار کیا گیا تھا اور 2015 میں ، امام رضا (ع) کی شہادت کی برسی کے موقع پر ، انہوں نے اس مسجد پر حملہ کیا جس میں وہ موجود تھے اور وہاں موجود تمام لوگوں کو زندہ جلا دیا۔ .

شیخ زکزاکی کی اپنی بقا اور نائیجیریا کے صدر کی موت کی پیش گوئی

خدا کا شکر ہے ، نائیجیریا کی حکومت ، سعودی عرب اور امریکہ اور صہیونی حکومت کی کوششوں اور ان کے ہندوستان کے دورے کے دوران انہیں قتل کرنے کی سازش کے باوجود، نائیجیریا فوج کے حملوں اور نائیجیریا کی حکومت کی طرف سے ان کی نظرانداز کی جانے والی متعدد بیماریوں کے باوجود وہ نائیجیریا کے عوام کو نجات دینے کے لئے سینہ سپر ہیں، اور شیخ انشاء اللہ کے قریبی ذرائع کے مطابق ، وہ زندہ رہیں گے جیسا کہ انہوں نے خود اعلان کیا تھا، اور آپ نائیجیریا کے صدر بوہاری کی موت کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔

شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کے وکیلوں میں سے ایک ، آدم اسحاق نے ایک انٹرویو میں کہا: شیخ زکزاکی نے ہمیں بتایا کہ ، خدا کی رضا سے وہ نائیجیریا کے صدر بوہاری کی لاش دیکھیں گے۔ مجھے یہ بتانا ضروری ہے کہ امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب وہ جماعتیں ہیں جنہوں نے نائجیریا کے صدر کو شیخ زکزاکی کے قتل کا حکم دیا تھا ، اس معاملے میں سعودی عرب نے نائیجیریا کی حکومت کو لاکھوں ڈالر دیئے تھے کہ وہ شیخ کو قتل کریں اور اسلامی تحریک کو ختم کردیں۔

جو شیخ کو آزاد کرا سکتا ہے وہ صرف خدا ہے

بین الاقوامی تنظیموں اور بہت ساری اسلامی ریاستوں کی خاموشی کے باوجود جو کہ نائجیریا کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے کارروائی کرسکتی ہیں کہ وہ روشن خیال شیخ کو رہا کرے اور ان کی اور ان کی اہلیہ کی بتدریج موت کا اہتمام کرنے والے شیخ کے مقدمات کے جاری عمل کو روکا جائے، ان کے قریبی ذرائع کے مطابق شیخ کے بقول انہیں بچانے کا واحد راستہ: "جو شیخ کو آزاد کرا سکتا ہے وہ صرف خدا ہے۔" ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .