۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آیت اللہ سید محمد سعید حکیم

حوزہ/ دفترحضرت آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم کی جانب سے ایک بیان میں کہا: حضرت مہدی (عج) کی آمد کا مطلب ایک نئی ذمہ داری کا آغاز ہے جس کا مومنین کو متحمل ہونا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف/ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ سید محمد سعید حکیم کے مرکزی دفتر نے حضرت حجت بن الحسن المہدی (عج) کی ولادت کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا: ظہور امام مہدی (عج) کا مطلب ایک نئی ذمہ داری کی ابتدا ہے جسے مومنین کو اٹھانا چاہئے، اور ظہور کے دوران پوری دنیا میں حقیقی اسلام اور انصاف کا بینر بلند کرنے کے لئے مومنوں کو مشکلات ، جدوجہد اور قربانیوں کو برداشت کرنا چاہئے

آیت اللہ حکیم کے دفتر کے بیان میں لکھا گیا ہے: "ہم دنیا بھر میں اپنے بھائیوں اور مومنین کو حضرت حجت ابن الحسن العسکری (عج) کی ولادت کی مبارکباد پیش کرتے ہیں ، اور ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ وہ امام کے ظہور میں تعجیل کرے۔"

انتظار حقیقی کے لئے ضروری ہے کہ مومنین درج ذیل دو ذمہ داریوں کو نبھائیں گے: 

پہلا: ظہور سے پہلے کے مرحلے کی ذمہ داری؛ امام مہدی علیہ السلام سے جو حق و شریعت کے نمائندے ہیں، کے حقیقی انتظار کے لئے ، شرعی امور اور عقائد ، مقامات اور طرز عمل پر استقامت رکھنے کی کوشش کی جائے۔

دوسرا: ظہور کے بعد کے مرحلے کی تیاری؛ حضرت مہدی علیہ السلام کی آمد کا مطلب ایک نئی ذمہ داری کا آغاز ہے جس کو پوری دنیا میں حقیقی اسلام اور عدل کا بینر بلند کرنے کے لئے مومنوں کو مشکلات ، جدوجہد اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنا ہوگا۔

لہذا انہیں اس نازک مرحلے کے لئے تیاری کرنی ہوگی تاکہ اس موقع سے محروم نہ ہوں جس کا بہت ساری نسلوں نے دراز مدت تک انتظار کیا ہے۔

آخر میں ، ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں امام الزمان علیہ السلام کا انتظار کرنے والوں اور انکی راہ میں ثابت قدم رہنے والوں میں قرار دے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .