۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
مولانا کلب جواد نقوی

سربراہ مجلس علمائے ہند مولانا کلبِ جواد نے کہا کہ اس وقت ہندوستان میں یہ ٹرینڈ چل رہا ہے کہ ہر کوئی مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ کبھی کوئی شخص حکومت سے عہدہ حاصل کرنے کے لئے اس طرح کے بیانات دیتا ہے، تو کبھی کوئی شخص حکومت سے سیکیورٹی حاصل کرنے کے لئے ایسا کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنؤ/ نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی کرنے والے مہنت نرسنگھ آنند کی مذمت کرتے ہوئے سربراہ مجلس علماء ہند اور امام جمعہ مولانا کلبِ جواد نقوی نے کہا کہ مہنت نرسنگھ آنند جیسے لوگ ملک کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت کو ایسے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہئے۔

مولانا نے کہا کہ اس وقت ہندوستان میں یہ ٹرینڈ چل رہا ہے کہ ہر کوئی مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ کبھی کوئی شخص حکومت سے عہدہ حاصل کرنے کے لئے اس طرح کے بیانات دیتا ہے، تو کبھی کوئی شخص حکومت سے سیکیورٹی حاصل کرنے کے لئے ایسا کرتا ہے۔

انہوں نے نے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شان میں گستاخی صرف ملک میں بدامنی پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے۔

مولانا کلبِ جواد نقوی نے کہا کہ آج کل وہ بھی مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی توہین کررہے ہیں، جنہیں اسلام کے بارے میں بنیادی معلومات بھی نہیں ہیں۔

آخر میں کہا کہ اگر کوئی مسلمان کسی کے خلاف کوئی قابل اعتراض تبصرہ کرتا ہے تو اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جاتا ہے لیکن جب کوئی مسلمانوں کے خلاف کوئی قابل اعتراض بیان دیتا ہے تو اسے گرفتار کرنے کے بجائے حکومت تحفظ فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے لوگوں کو سخت سزا دی جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .