۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
مولانا گلزار جعفری

حوزہ/ قرآن مجید رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زندگی میں ہی مکمل ترتیب پا گیا تھا اگر ایسا نہ ہوتا تو رسول حدیث ثقلین ارشاد نہ فرماتے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ "دو گراں قدر چیزیں چھوڑے جارہا ہوں، ایک کتاب اللہ اور دوسری اپنی عترت یعنی اہل بیت علیہم السلام"۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قرآن مجید اللہ نے نازل کیا ہے اور اسکی حٖفاظت کا وعدہ بھی اسی نے کیا ہے اس لئے کوئی شخص کلام اللہ کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔ اس بات کا اظہار مولانا گلزار جعفری نے امروہا کے محلہ جعفری کے عزاخانہ میں ایک محترمہ کے ایصال ثواب کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

قرآن کی حفاظت کا وعدہ اللہ نے کیا ہے،کوئی اسکا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، مولانا گلزار جعفری

مولانا نے قرآن کی کچھ آیات کو بعد میں بڑھائے جانے کے تعلق سے وسیم رضوی کے بیان کے پس نظر میں کہا کہ اس قسم کی بکواس ایسے لوگ ہی کرتے ہیں جنہیں تاریخ اسلام کا کوئی علم نہیں ہے۔

مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زندگی میں ہی مکمل ترتیب پا گیا تھا اگر ایسا نہ ہوتا تو رسول حدیث ثقلین ارشاد نہ فرماتے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ وہ دو گراں قدر چیزیں چھوڑے جارہے ہیں ایک کتاب اللہ اور دوسری اپنی عترت یعنی اہل بیت علیہم السلام۔

مولانا گلزار جعفری نے کہا کہ رسولؐ کے بعد قرآن میں آیات کے اضافے کی بات رسولؐ کی اسی حدیث سے غلط ثابت ہو جاتی ہے۔

قرآن کی حفاظت کا وعدہ اللہ نے کیا ہے،کوئی اسکا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، مولانا گلزار جعفری

مولانا نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ جن آیات کو ہٹانے کی باتیں کی جارہی ہیں تفسیر کے ساتھ انکے پس منظر اور شان نزول کے ساتھ ان آٰیات کی تلاوت کی جائے تاکہ شیطانی وسوسوں سے محفوظ رہا جاسکے۔ مجلس عزا میں سوز خوانی حسن امام اورا نکے ہمنواؤں نے کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .