۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آیت الله عیسی قاسم

حوزہ/ تحریک اسلامی بحرین کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے "عباس مال اللہ" کی زنداں میں شہادت پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، انہیں تحریک اسلامی بحرین کے ایک عظیم مجاہد قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک اسلامی بحرین کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے "عباس مال اللہ" کی زنداں میں شہادت پرتعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انہیں تحریک اسلامی بحرین کے ایک عظیم مجاہد قرار دیتے ہوئے بحرینی ظالم حکمرانوں کو ہوش کے ناخن اور عبرت لینے کی دعوت دی ہے۔

آیت اللہ قاسم نے اپنے بیان میں ، یہ کہتے ہوئے کہ بحرین نے اپنے ایک معزز مجاہد عباس مال اللہ کو کھو دیا ہے ، کہا کہ یہ شہید اپنے عادل اور کریم پروردگار کی جانب پرواز کر گئے اور زنداں کی سختیوں سے آزاد ہو گئے تاکہ قیامت کے دن اپنے اور اپنی مظلوم قوم پر ظلم و بربریت کرنے والوں کے خلاف گواہی دے۔

تحریک اسلامی بحرین کے رہنما نے بارگاہ خداوندی میں اس شہید کی بلندی درجات اور اجر و ثواب کی آرزو کرتے ہوئے انہیں شہداء،صالحین اور انبیاء کرام علیہم السلام کے ساتھ محشور ہونے کی دعا بھی کی۔

نیز آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے عباس مال اللہ کی شہادت پر ،ان کے اہل خانہ سمیت رشتہ داروں اور ملت بحرین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

تحریک اسلامی بحرین کے رہنما نے بحرینی حکومت کو ہوش کے ناخن اور عبرت لینے کی دعوت دیتے ہوئے خداوند عالم کے حضور متواضع رہنے اور ان کے بندوں پر ظالمانہ اقدام کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔

یہ بات قابل غور ہے کہ بحرینی زنداں میں انقلابی مجاہد عباس مال اللہ،جیل انتظامیہ کی کوتاہی اور بروقت میڈیکل سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے شہادت کے عظیم درجے پر فائز ہو گئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .