۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ عون محمد نقوی

حوزہ/ علامہ عون محمد نقوی کی نماز جنازہ آج بعد از نماز جمعہ 3.00 بجے دن امام بارگاہ شاہ کربلا ٹرسٹ اولڈ رضویہ سوسائٹی میں ادا کی جائے گی،تدفین وادی حسین کراچی میں ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے معروف عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مولانا عون محمد نقوی 56 سال کی عمر میں مختصر علالت کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے، آپکی نماز جنازہ اور تدفین آج (جمعہ) ادا کی جائے گی۔چند روز سے مولانا اسپتال میں زیر علاج تھے۔

مولانا عون محمد نقوی کا تعلق سندھ کے شہر خیرپور میرس سے تھا،آپ نے سلطان المدارس سے تعلیم حاصل کی وہ نوجوانی ہی میں کراچی منتقل ہو گئے تھے اور یہاں تعلیم کے بعد دینی خدمات کرنا شروع کردی۔

آپ معروف خطیب کے ساتھ ساتھ 10 سے زائد کتابوں کے مصنف بھی تھے ۔آپ نے 2 بیٹوں اور تین بیٹیوں کو سوگوار چھوڑاہے۔

ہم حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے اس سانحہ ارتحال پر تمام سوگوار و لواحقین کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے بارگاہِ خداوندی میں دعا گو ہیں کہ خداوندعالم آپ سبھی حضرات بالخصوص پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

نوٹ: علامہ عون محمد نقوی کی نماز جنازہ آج بعد از نماز جمعہ 3.00بجے دن امام بارگاہ شاہ کربلا ٹرسٹ اولڈ رضویہ سوسائٹی میں ادا کی جائے گی،تدفین وادی حسین کراچی میں ہوگی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .