۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
ماہ مبارک رمضان میں حرم امام رضا (ع) کے قرآنی پروگرام

حوزہ/ حرم مقدس میں قرآنی پروگراموں سے ، امام رضا علیہ السلام کے زائرین کے علاوہ پورے ملک اور دنیا میں ديگر بہت سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں کیونکہ بہت سے ملکی و غیر ملکی ٹی وی چینلوں کے تعاون سے یہ قرآنی پروگرام ، براہ راست ٹی وی چينلوں پر نشر کئے جا رہے ہیں اور انٹرنیٹ کے ذریعے بھی  ان پروگراموں کو نشر کیا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستان قدس رضوی کے مرکز قرآن کریم کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید مسعود میریان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ روزانہ تلاوت قرآن مجید کے پروگرام کو ماہ مبارک رمضان میں ، حرم مقدس کا سب سے اہم قرآنی پروگرام قرار دیا اور کہا کہ تلاوت قرآن کا پہلا پروگرام، ہر روز نماز صبح کے بعد ، مسجد گوہر شاد میں منعقد ہوتا ہے۔ اسی طرح دن میں گيارہ بجے سے بارہ بجے کے دوران ، رواق امام خمینی میں اور شام پانج بجے سے چھے بجے کے دوران ، مسجد گوہر شاد کے ایوان مقصورہ میں تلاوت قرآن کریم کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے ۔

حرم مقدس میں رمضان المبارک کے دوران ایک اور قرآنی پروگرام ، " کرسی تلاوت رضوی " کے نام سے ، حرم مقدس کے دار القرآن الکریم میں  ہر رات مغربین کی نماز کے بعد منعقد ہو رہا ہے جس میں ممتاز بین الاقوامی قاریوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ اسی طرح " ام ابیہا " کے نام سے  خواتین کے لئے  حرم مطہر کے مدرسہ خیرات خان میں  دن میں گیارہ سے بارہ بجے کے دوران ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا ہے اور اسی طرح نو عمر لڑکوں کے لئے" ابناء الرضا"  کے عنوان سے صحن امام حسن مجتبی میں پانچ بجے شام سے سات بجے تک قرآن مجید کی تلاوت کا پروگرام منعقد کیا جاتا ہے ۔

سائبراسپیس اور ٹی وی چینلوں اور ريڈیو اسٹیشنوں سے براہ راست نشریات

آستان قدس رضوی کے مرکزقرآن کریم کے سربراہ کے مطابق، حرم مقدس میں قرآنی پروگراموں سے ، امام رضا علیہ السلام کے زائرین کے علاوہ پورے ملک اور دنیا میں ديگر بہت سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں کیونکہ بہت سے ملکی و غیر ملکی ٹی وی چینلوں کے تعاون سے یہ قرآنی پروگرام ، براہ راست ٹی وی چينلوں پر نشر کئے جا رہے ہیں اور انٹرنیٹ  کے ذریعے بھی  ان پروگراموں کو نشر کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان پروگراموں سے زیادہ سے زيادہ لوگوں کا مستفید ہونا ممکن ہو گیا ہے ۔
    
ختم قرآن کے مشن سے قومی کمپین تک

امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے قرآنی پروگرام ، صرف تلاوت اور قرائت قرآن مجید تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ ماہ مبارک رمضان میں دیگر پروگراموں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔

حجت الاسلام میریان کے مطابق ماہ مبارک رمضان کے استقبال کے لئے  مکتب سلیمانی کے جامعہ قرآنی  کا قرآنی سیمینار ، قاریوں اور تواشیح پڑھنے والوں کو مساجد میں بھیجنا ، ختم قرآن کریم کی کمپین چلانا ، مہد الرضا کے قرآنی طلبا کی تلاوت کا پروگرام ، ریڈیو زيارت کے تعاون سے " نسیم باران " نامی خاص پروگرام کا انعقاد ،  " میں قرآن سے محبت کرتا ہوں " کے زیرعنوان  مقدس مقامات میں قرآن پڑھنے کی قومی کمپین کے پوسٹر کی رونمائي اور تواشیح  و اجتماعی تلاوت کرنے والی امام رضا انجمن کے پروگرام کا انعقاد ، ماہ مبارک رمضان میں ، حرم مطہر کے دیگر پروگراموں ميں شامل ہیں ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .