۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
انجمن شرعی شیعیان

حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ آقائے مکارم شیرازی کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے معظم لہ کی ہمہ جہت شخصیت کو ایرانی قوم و قیادت اور شیعیان عالم کے لئے سرمایہ افتخار قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ آقائے مکارم شیرازی کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے معظم لہ کی ہمہ جہت شخصیت کو ایرانی قوم و قیادت اور شیعیان عالم کے لئے سرمایہ افتخار قرار دیتے ہوئے،آغا صاحب نے نمائندہ ولی فقیہ براے ہند حجت الاسلام والمسلمین آقائے مہدی مہدوی پور کے برادر محترم انجینئر محسن مہدوی پور کے سانحہ ارتحال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین و پسماندگان بالخصوص حجت الاسلام والمسلمین آقائے مہدی مہدوی پور سے تعزیت کی۔

آغا صاحب نے مرحوم کے بلند درجات اور جنت نشینی کی دعا کی دریں اثنا انجمن شرعی شیعیان کے شعبہ باب العلم سے منسلک حوزت علمیہ حوزہ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام اور جامعۃ الزہرا حسن آباد سرینگر نے بھی نمائندہ ولی فقی کو انکے برادر محترم کے وفات پر ہدیہ تعزیت پیش کیا اور مرحوم کے بخشش و مغفرت کے لئے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .