۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

حوزہ/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تربیتی نظام کے تحت سال بھر بالخصوص ماہِ رمضان المبارک میں تربیتی و فکری نشستوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔آئی ایس او پاکستان ماہ رمضان المبارک کو ماہِ تزکیہ نفس کے عنوان سے منارہی ہے اور ماہ مبارک کے دوسرے عشرہ کو “قرآن و امامت “کے عنوان سے منایا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ماہ رمضان خدا کے قرب،گناہوں سے دوری اورقرآن کریم کی بکثرت تلاوت اور تدبر کا مہینہ ہے ۔یہ خصوصی مہینہ ہوتا ہے کہ جب خداوند متعال کی خصوصی رحمتیں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے اگر انسان مقدس لمحات سے استفادہ کرنا چاہے تو ایک بہترین فرصت ہے۔ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر حسن عارف نے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کے تربیتی نظام کے تحت سال بھر بالخصوص ماہِ رمضان المبارک میں تربیتی و فکری نشستوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔آئی ایس او پاکستان ماہ رمضان المبارک کو ماہِ تزکیہ نفس کے عنوان سے منارہی ہے اور ماہ مبارک کے دوسرے عشرہ کو “قرآن و امامت “کے عنوان سے منایا جائے گا۔

مرکزی نائب صدر برادر حسن عارف نیمزید کہا کہ عشرہ قرآن و امامت کے تحت تعلیمات قرآن کریم و سیرت محمد و آل محمد کے عنوان سے ملک بھر میں تربیتی و فکری نشستوں کاانعقاد کیا جائے گا، 15 رمضان المبارک ولادت امام حسن (ع) کے موقع پر ڈویژنز و یونٹس میں جشن کے پروگرامات منعقد کئے جائیں گے جبکہ شہادت امیر المونین حضرت علی( یوم ِ علی )کے موقع پر مجالس عزا کا اہتمام کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے عشرہ میں تربیتی نشستوں کے انعقاد کا مقصد طلبا کی عصری تقاضوں کے مطابق تربیت کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .