۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان نے ضلع بڈگام کو آکسیجن پلانٹ سے محروم رکھنے پر شدید برہمی اور افسوس ظاہر کرتے ہوئے ریاستی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ عالمی وبا کی موجودہ شدید اور مہلک لہر کے پیش نظر ضلع بڈگام کو بھی جلد از جلد ایک آکسیجن پلانٹ فراہم کرنے کا اقدام کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی وبا کرونا کی دوسری شدید لہر کے پیش نظر میڈیکل آکسیجن کی ضرورت انتہائی ناگزیر اور مریضوں کے لئے موت و حیات کا معاملہ بن چکی ہے حالات کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے اگر چہ ریاستی انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے ہر ضلع کے لئے ایک آکسیجن پلانٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ضلع بڈگام کو فی الوقت اس طرح کے آکسیجن پلانٹ سے محروم رکھا گیا ہے۔

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان نے ضلع بڈگام کو آکسیجن پلانٹ سے محروم رکھنے پر شدید برہمی اور افسوس ظاہر کرتے ہوئے ریاستی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ عالمی وبا کی موجودہ شدید اور مہلک لہر کے پیش نظر ضلع بڈگام کو بھی جلد از جلد ایک آکسیجن پلانٹ فراہم کرنے کا اقدام کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .