۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
رمضان المبارک کے اٹھارہویں دن کی دعا

حوزہ/ اے معبود ! آج كے دن مجھے سحر كي بركتوں كے لئے بيدار ركھنا اور ميرے دل كو اس كے انوار سے منور كردينا اور ميرے تمام اعضاء كو اس كے آثار كے اتباع پر آمادہ كردينا اپنے نور كے ذريعہ۔

حوزہ نیوز ایجنسی رمضان المبارک کے اٹھارہویں دن کی دعا مندرجہ ذیل ہے:

اَللّٰھُمَّ نَبِّھْنِی فِیہِ لِبَرَکاتِ ٲَسْحارِہِ، وَنَوِّرْ فِیہِ قَلْبِی بِضِیائِ ٲَنْوارِہِ، وَخُذْ بِکُلِّ ٲَعْضائِی إلَی اتِّباعِ آثارِہِ، بِنُورِکَ یَا مُنَوِّرَ قُلُوبِ الْعارِفِینَ ۔

ترجمہ : خدايا آج كے دن مجھے سحر كي بركتوں كے لئے بيدار ركھنا اور ميرے دل كو اس كے انوار سے منور كردينا اور ميرے تمام اعضاء كو اس كے آثار كے اتباع پر آمادہ كردينا اپنے نور كے ذريعہ اے عارفوں كے دلوں كو منور كرنے والے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .