۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان ہر سال کی طرح امسال بھی جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی، رواں سال کرونا وبا کو سامنے رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ پورے ملک بلخصوص سندھ کے اندر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام احتجاجی ریلیاں نکالی جائیگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری عاطف مہدی سیال نے 02 مئی 2021 کو حیدرآباد پریس کلب میں یوم القدس کی مناسبت سے مرکزی رابطہ سیکرٹری راحیل عباس، مرکزی مالیات سیکرٹری ایاز علی، ڈویژن حیدرآباد جنرل سیکرٹری منتظر مہدی اور ضلع حیدرآباد آرگنائزر ایاز مہدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں یوم القدس کی اہمیت اور یوم القدس کے حوالے سے تنظیمی پالیسی بیان کی۔ 

انہوں نے کہا کہ ہر سال ماہ رمضان المبارک کے جمعتہ الوداع کے موقعے پر دنیا بھر میں کروڑوں انسان فلسطین پر صہیونی ناجائز تسلط کے خلاف بیت المقدس و سرزمین فلسطین کی آزادی کے لئے یوم القدس مناتے ہیں۔ سنہ 1948ء میں اسرائیل کا وجود دنیا کا سب سے بڑا المیہ تھا۔ جو نہ فقط سرزمین فلسطین پر بسنے والوں کیلئے بلکہ پوری انسانیت کے لئے خطرہ ہے۔ اسرائیل کا وجود روز ازل سے انسانیت دشمن ہے، اس غیر منتقی اور غیر اخلاقی اسرائیلی نامی ریاست کو بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رح سمیت بر صغیر کی معتبر شخصیات نے تسلیم کرنے سے انکار کیا اور مظلومین فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل ایک غاصب صیہونی دہشتگرد ریاست ہے جو کہ مظلوم فلسطینیوں کا دہائیوں سے قتل و غارت کرتی رہی ہے۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر ڈیل آف سنچری کے نام پر مسلمانوں کا قبلہ اول صیہونیوں کے حوالے کرنے کا مصمم ارادہ کیا جس کو فلسطینی غیور عوام سمیت دنیا کی اہم شخصیات نے رد کردیا۔ بیت المقدس کا صیہونیوں کے قبضے میں رہنا مسلم ممالک اور مسلم حکمرانوں کی غیرت پر سوالیہ نشان ہے۔ ہر باشعور مسلمان کو اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ سے اعلان نفرت و بیزاری کرنی چاہیئے۔ مظلومین کی حمایت میں میں اٹھ کھڑے ہونا اور آواز بلند کرنا ایک مذہبی، قانونی اور اخلاقی تقاضہ ہے۔ اسرائیل اور آمریکا کے خلاف اٹھنے والی تحریکوں میں یوم القدس کی تحریک بہت اہمیت کی حامل ہے جو کہ امام خمینی رح کے حکم پہ لبیک کہتے ہوئے دنیا بھر میں ہر سال نئے جوش اور ولولے سے منایا جاتا ہے۔

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان ہر سال کی طرح امسال بھی جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پر جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی، رواں سال کرونا وبا کو سامنے رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ پورے ملک بلخصوص سندھ کے اندر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام احتجاجی ریلیاں نکالی جائیگی۔

اسرائیلی جارحیت کے خلاف یوم القدس کے موقع پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے تشہیری مہم چلائی جارہی ہے، بیت المقدس کی حقیقت، حیثیت اور مقصد کو عام کرنے کے لیے اور عوام کو آگاہی دینے کے لیے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے مختلف اضلاع میں القدس سیمینارس منعقد کیے جائیں گے اور یوم القدس کی اہمیت، تاریخی پس منظر اور برصغیر کی اہم شخصیات کے موقف پر ایک کتاب پبلش کروایا گیا ہے جو مؤمنین کرام میں تقسیم کیا جائیگا تا کہ ہم سب وقت کے یزیدوں کی پروپیگنڈا کو سمجھ سکیں۔

انہون نے کہا کہ اس پریس کانفرنس کے ذریعے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ میں آوازِ احتجاج بلند کریں، اگرچہ سعودی عرب کے فوجی اتحاد فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے حق میں کردار ادا نہیں کرتا تو  ایک بیدار اور ذمہ دار ہونے کے ناطے اس بے معنیٰ اتحاد سے الحیدگی اختیار کریں۔ حکومت پاکستان یوم القدس کو فلسطینی عوام اور کشمیری عوام کے حق میں سرکاری طور پر منانے کا اعلان کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .