۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
آغا سید عابد حسین حسینی

حوزہ/ امام جمعہ حسن آباد سرینگر کشمیر نے کہا کہ اپنے مفادات کی خاطر حکمران اور صاحب اقتدار لوگ خدا کو چھوڑ کر طاغوت کا ساتھ دے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج عالم اسلام کو شدید مسائل کا سامنا ہے،فلسطین کا مسئلہ ہو یا کشمیر ویمن کا،یا اسی طرح دوسری اسلامی مملکتوں کا معاملہ ہو،کوئی بھی انہیں حق کی بنیادوں پر سلجھانے کیلئے آمادہ نہیں دکھائی دیتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید عابد حسین حسینی امام جمعہ حسن آباد سرینگر کشمیر نے روز قدس کی مناسبت سے کہا کہ جب ہم آج کے حالات کا مشاہدہ کرتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ پوری دنیا کے کمزوروں پر بالعموم اور مسلمانوں پر بالخصوص ظلم و ستم ڈھایا جارہا ہے ۔اس پس منظر میں ہمارے پاس دو ہی صورتیں بچتی ہیں ایک یہ کہ ہم خدا کی بندگی کریں یا یہ کہ ہم ظالموں اور طاغوت کے ساتھ رہیں۔

انہوں نے کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ اپنے مفادات کی خاطر حکمران اور صاحب اقتدار لوگ خدا کو چھوڑ کر طاغوت کا ساتھ دے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج عالم اسلام کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔فلسطین کا مسئلہ ہو یا کشمیر ویمن کا،یا اسی طرح دوسری اسلامی مملکتوں کا معاملہ ہو،کوئی بھی انہیں حق کی بنیادوں پر سلجھانے کیلئے آمادہ نہیں دکھائی دیتا۔

اگرچہ ہم عام لوگ کچھ نہیں کرسکتے لیکن کم ازکم ان ظالموں اور طاغوتی طاقتوں کے ساتھ اظہار ناراضگی اور طلب برائت تو کرسکتے ہیں۔امام خمینی  رضوان اللہ علیہ نے ماہ رمضان کے آخری جمعہ کو یوم قدس قرار دیکر یہی تحریک ابھاری ہے کہ ہم لوگ فلسطینی مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئےظالموں اور قدس کے غاصبوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئےکشمیر اور دیگر مظلوموں کے ساتھ اپنی ہمدردی کو اظہار کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .