۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
قم المقدسہ؛ یوم القدس کی مناسبت سے "قدس، مسلمانوں کی آزادی اور غلبہ کی گمشدہ چابی" کے عنوان سے علمی نشست

حوزہ/ علمی نشست کے خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اشرف علی تابانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قدس وہ پرچم ہے جس میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ جس کے زیر سایہ ہر طرح کے انسان مسلمان اکٹھے ہو کر عالمی ظلم اور مستکبرین کے خلاف قیام کرسکتے ہیں. یوم القدس تمام مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خاتمے کا اعلان اور مستکبرین کے خلاف قیام کا اعلان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء فورم گلگت بلتستان کی جانب سے حوزہ علمیہ قم المقدس میں یوم القدس کے موقع پر ایک اہم علمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا عنوان " قدس، مسلمانوں کی آزادی اور غلبہ کی گمشدہ چابی" تھا۔ علمی نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حجۃ الاسلام والمسلمین علی ترابی نے حاصل کی جبکہ حجۃ الاسلام والمسلمین محمد علی حجتی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔

علمی نشست کے خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ اشرف علی تابانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قدس وہ پرچم ہے جس میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ جس کے زیر سایہ ہر طرح کے انسان مسلمان اکٹھے ہو کر عالمی ظلم اور مستکبرین کے خلاف قیام کرسکتے ہیں. یوم القدس تمام مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خاتمے کا اعلان اور مستکبرین کے خلاف قیام کا اعلان ہے۔

متحدہ علماء فورم جی بی کیجانب سے منعقدہ علمی نشست سے حجۃ الاسلام اشرف علی تابانی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ امام زمان بھی دنیا کو ظلم کے خلاف اٹھائیں گے اور مظلوم کی حمایت کرائینگے تو دنیا کو کیا کہیں گے ؟وہ کونسی منطق ہوگی وہ یہ ہوگی کہ امام دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے جس طرح ظلم و جور سے دنیا بھری تھی۔امام ظلم و جور کا خاتمہ کریں گے اور مظلومین کو ان کا حق دے کر دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔جو آج ظلم اور جنایت کے خلاف نہیں اٹھتے تو کل امام مہدی علیہ سلام  کے ساتھ کیسے اٹھ سکیں گے۔

علمی نشست کے آخر میں قائم مقام صدر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر بشیر احمد استوری نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ جس کے بعد نماز جماعت اور افطاری کا اہتمام کیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .