۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
جمعۃ الوداع کے موقع پر70000 فلسطینیوں کی مسجد اقصی میں نماز جمعہ میں شرکت

حوزہ/ القدس کے عالمی دن کے موقع پر صہیونی حکومت کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود 70000 فلسطینیوں نے مسجد اقصی میں پہنچ کر رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی نماز میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، قدس کے عالمی دن کے موقع پر صیہونی حکومت کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود 70 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصی میں پہنچ کر رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی نماز میں شرکت کی، رپورٹ کے مطابق  مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کی بڑی موجودگی اس وقت ہوئی جب صیہونی حکومت نے قدس کے عالمی دن کے موقع پر اس شہر میں سخت حفاظتی اقدامات نافذ کیے اور اس سلسلے میں  شہر کے مختلف حصوں میں ہزاروں کی تعداد میں صیہونی فوجی تعینات کیے گئے۔

واضح رہے کہ خاص طور پر قدیم حصہ میں جومسجد اقصیٰ کے پاس واقع ہے،صیہونی حکومت نے قدس اور مسجد اقصی کے پرانے حصے کی طرف جانے والی بیشتر سڑکوں میں رکاوٹیں پیدا کرکے بند کردی تھیں۔

یادرہے کہ  اس سے قبل ذرائع ابلاغ کے ذرائع نے اطلاع دی کہ مقبوضہ بیت المقدس میں واقع شیخ جراح کےعلاقہ میں کشیدگی اور جھڑپوں میں اضافے اور قسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد ضیف کی حالیہ دھمکیوں کے بعد صہیونی حکومت نے اپنی فوج کو مکمل چوکس کردیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع شیخ جراح علاقے میں مقیم فلسطینی شہریوں صہیونی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھنے کو مل رہی ہیں،حالیہ دنوں میں صہیونیوں نے شیخ جراح  کے علاقہ میں مقیم فلسطینیوں کے خلاف اپنی جابرانہ کاروائیوں کو تیز کردیا ہے، دریں اثنا عالمی برادری اور مغربی میڈیا شیخ جارح کے بارے میں خاموش ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .