۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
آغا حسن

حوزہ/ سیاسی مقاصد اور نظریاتی اختلاف پر معصوم طلاب کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا انتہائی تکلیف دِہ اور ناقابل برداشت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے افغانستان کے دارالخلافہ کابل میں ہزارہ برادری کے علاقے میں اسکولی طلاب پر دہشتگردانہ حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس سانحہ میں قیمتی جانوں کے زیاں پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور سانحہ میں جان بحق متعدد طلاب کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی۔

آغا صاحب نے کہا کہ سیاسی مقاصد اور نظریاتی اختلاف پر معصوم طلاب کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا انتہائی تکلیف دِہ اور ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کو اپنے مفادات کے منافی تصور کرتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ افغانستان میں تشدد اور قتل عام کے واقعات کا سلسلہ جاری رہے۔

انہوں نے کہا کہ ماہ مبارک کے دوران اس طرح کی انسانیت سوز کاروائیاں کچھ زیادہ ہی روح فرسا ہیں مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں نمازیوں پر جبر و تشدد اور مسجد کی بے حرمتی کے حالیہ سانحہ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے۔آغا صاحب نے کہا کہ اس طرح کی اسلام و انسانیت دشمن کاروائیوں سے فلسطینی مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت کے حقوق سے دست بردار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور مسجد اقصیٰ میں رونما ہونے والے حالات اور واقعات سے مسلم امت لا تعلق نہیں رہ سکتی۔

کےحصول کےلئےاستعمال کررہاہے۔امریکی مداخلت افغانستان کےمستقل امن کےقیام میں سب سےبڑی رکاوٹ ہے۔
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .