۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آیت الله العظمی وحید خراسانی

حوزہ / آیت اللہ وحید خراسانی نے ایک پیغام کے ذریعہ کابل دہشت گردی کے واقعے سے متأثرہ شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ وحید خراسانی نے اپنے پیغام کے ذریعہ کابل دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ان کے اس پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرّحمن الرّحیم

إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَیْهِ راجِعُونَ‌

افغان خواتین کے قتل عام کی خبر سن کر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔

بہشت کی خوشخبری ہے ان خوش نصیب بچیوں اور خواتین کے لیے جو خدا کی مہمانی کے مہینے میں بے جرم و خطا قتل کر دی گئیں۔ بِأَیِّ ذَنْبٍ قُتِلَت‏۔

وہ خدائے غفور و رحیم کی مہمان اور اپنے پروردگار کے پاس گئی ہیں۔ جبکہ وہ پروردگار عالم کے فرمان کی اطاعت کرتے ہوئے روزہ دار تھیں۔

خداوندا! جس طرح تونے انہیں شہادت سے سرفراز فرمایا انہیں دونوں جہانوں کے سردار حضرت صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے ساتھ محشور فرما۔

پروردگارا! مصیبت زدوں کو اجر جمیل اور جزائے کثیر عطا فرما۔  چنانچہ قرآن مجید میں فرمایا ہے: «إِنَّما یُوَفَّی الصَّابِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَیْرِ حِسابٍ»  بے شک صبر کرنے والے اپنے پا داش بے حساب دریافت کریں گے۔

بارالہا!  ماہ ضیافت میں زخمیوں کو شفا یاب فرما۔

خدایا! انہیں شفا، ان کے زخموں کا مداوا فرما اور انہیں جلد صحت و سلامتی عطا فرما ۔

اللَّهُمَّ إِنَّا نَشْکُو إِلَیْکَ فَقْدَ نَبِیِّنَا وَ غَیْبَةَ وَلِیِّنَا وَ شِدَّةَ الزَّمَانِ عَلَیْنَا وَ وُقُوعَ الْفِتَنِ وَ تَظَاهُرَ الْأَعْدَاءِ وَ کَثْرَةَ عَدُوِّنَا وَ قِلَّةَ عَدَدِنَا فَافْرَجْ ذَلِکَ یَا رَبِّ عَنَّا بِفَتْحٍ مِنْکَ تُعَجِّلُهُ وَ نَصْرٍ مِنْکَ تُعِزُّهُ وَ إِمَامِ عَدْلٍ تُظْهِرُهُ إِلَهَ الْحَقِّ آمِین. والحمد لله رب العالمین.

۲۷/رمضان‌المبارک/۱۴۴۲ھ۔ق

تبصرہ ارسال

You are replying to: .