۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
الہدی اسلامی تحقیقاتی مرکز"اتم " پاکستان

حوزہ/ اتم کے سربراہ نے کہا کہ عید فطر اور عید قربان ایک ایسی عید ہے جو یک وقت میں دنیا کے چاروں گوشہ میں منائی جاتی ہے اور اس عید کو پروردگار عالم نے مسلمانوں کے لیے ایک مہینہ عبادت اور راز و نیاز کے صلہ میں قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،الہدی اسلامی تحقیقاتی مرکز"اتم " پاکستان حوزہ علمیہ قم کی جانب سے رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے کے اختتام پر منعقدہ الودعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اتم کے سربراہ حجۃ اسلام غلام محمد شاکری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نماز عید الفطر کے قنوت میں پڑھتے ہیں کہ "اللهم بحق هذا الیوم الذي جعلته للمسلمین عیدا" کائنات کے گوشہ گوشہ میں موجود ہر قوم اور قبیلے کے اپنی قومی اور ملی تہوار اور خوشی کے مواقع ہوتے ہیں جس روز قوم خوشی مناتی ہے۔ جبکہ دوسرے اقوام کے پاس اس تہوار کا کوئی تصور نہیں بھی نہیں ہوتا ہے لیکن عید فطر اور عید قربان ایک ایسی عید ہے جو یک وقت میں دنیا کے چاروں گوشہ میں منائی جاتی ہے اور اس عید کو پروردگار عالم نے مسلمانوں کے لیے ایک مہینہ عبادت اور راز و نیاز کے صلہ میں قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس الہی سنت کو اسی انداز میں منانا چاہیے جس انداز میں اسلام نے ہمیں منانے کو کہا ہے۔ 

آخر میں انہوں نے کابل میں دہشتگردی کے نتیجے میں شہید ہونے والی بچیوں کے لہو کو خراج عقیدت پیش کیا اور اتم کے ساتھ تعاون کرنے پر جناب حجت الاسلام والمسلمین بشارت زاہدی مسؤل محترم دفتر حضرت آیت الله حکیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے آخر میں اتم کے اعضاء کے درمیان عیدی تقسیم کئے گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .