۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
قاضی سید عبدالرشید کاظمی

حوزہ/ قاضی سید رشید کاظمی نے خطبہ عید الفطر میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ فرعون بھی اپنے ظُلم کی بنا پر کافی مشہور تھا بنی اسرائیل میں اُسکے جیسا کوئی اور طاقتور و ظالم بادشاہ نہیں گذرا تھا مگر جب خدا نے اسکو اسکی اصلی اوقات دکھائی تو فوراً کہنے لگا میں موسیٰ کے رب پر ایمان لاتا ہوں اور خُدا نے اسکو پوری دنیا کے لئے عبرت کا نشان بنا دیا۔ ایسا  ہی عنقریب  اسرائیل کی جابر اور ظالم حکومت کے ساتھ ہونے والا ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،موجودہ حالات کو مدِ نطر رکھتے ہوئے آج یعنی عید الفطر کے دن پر قاضی سید رشید  کاظمی کے زیر نگرانی مسجدِ اِمام موسیٰ کاظم علیہ السلام چهولاں اُوڈی میں  نمازِ عید جماعت کے ساتھ پڑھنے کا  اہتمام کیا گیا۔ ساتھ ہی مومنین کو covid 19  سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید بھی کی گئی اور مسجد میں نمازیوں کو سوشل ڈستنسنگ، ماسک، کے ساتھ دیکھا گیا۔

قاضی موصوف نے اخطبہ دیا جس میں تقویٰ الٰہی اور آپسی بھائی چارگی اور اتحاد بین المسلمین کو برقرار رکھنے پر زور دیا نیز انہوں نے فلسطین کے حالات حاضرہ کو تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہوئے کہا  فرعون بھی اپنے ظُلم کی بنا پر کافی مشہور تھا بنی اسرائیل میں اُسکے جیسا کوئی اور طاقتور و ظالم بادشاہ نہیں گذرا تھا مگر جب خدا نے اسکو اسکی اصلی اوقات دکھائی تو فوراً کہنے لگا میں موسیٰ کے رب پر ایمان لاتا ہوں اور خُدا نے اسکو پوری دنیا کے لئے عبرت کا نشان بنا دیا۔ ایسا  ہی عنقریب  اسرائیل کی جابر اور ظالم حکومت کے ساتھ ہونے والا ہے۔ 

مزید بیان کیا کہ فلسطینی مسلمانوں کی جان، مال عزت و  آبرو کے تحفظ کے لئے دعا کرتے ہیں اور مؤمنین کو اِس بات پر زور دیا کہ ہمیشہ اپنی نمازوں میں مظلوم مسلمانوں کے تحفظ کے لیے دعا کیا کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .