۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
ڈاکٹر ظفر نقوی

حوزہ/ غاصب اسراٸیلی ریاست نے فلسطین میں ظلم کی انتہا کردی ہے ہم فلسطینی مظلوموں کی حمایت اور دہشگرد اسراٸیل کی شدید مذمت کرتے ہوۓ اپنی توان کے مطابق ہر سطح پر قدس کی آزادی کیلٸے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علامہ سید ساجد علی نقوی کی مظلوم فلسطین کی حمایت میں ملک گیر احتجاج کی اپیل پر دفتر قاٸد ملت جعفریہ شعبہ قم نے بھی بیانیہ جاری کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور اسراٸیل کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ 

مدیر دفتر قاٸد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی کی جانب سے جاری بیانیہ میں غاصب اسراٸیلی دہشگرد ریاست کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر مسلسل بمباری اور نہتے مسلمانوں کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

بیانیہ میں پوری امت مسلمہ سے زور دیتے ہوئے کہا کہ سب اسلامی ممالک جزوی اختلافات بھلا کر اسراٸیل کے خلاف متحد ہوں اور زبانی و کلامی بیانات کی بجاٸے عملی اقدامات کریں تاکہ انسانیت کو اسراٸیلی دہشتگردی سے نجات ملے۔

دفتر کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ دفتر اپنی توان کے مطابق ہر سطح پر فلسطینی مسلمانوں اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کیلٸے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

آخر میں دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پر فعال افراد سے تقاضا کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرد میڈیا کے ذریعہ فلسطین کی حمایت اور اسراٸیل کے اتحادیوں کو بے نقاب کرنے کیلٸے بھرپور مہم چلائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .