۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا محسن ناصری  

حوزہ/ ہم اپنے ملک کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غاصب اسرائیل کو فلسطین کی سرزمین کو جلد از جلد ترک کرنے کا مطالبہ کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اراکین و اساتیذ حوزہ علمیہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئی نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کیا ہے۔

بیانیہ کا مکمل متن اس طرح ہے:

سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون 

انشاء الله وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا کے مسلمان بیت المقدس میں پر سکون ماحول میں نماز ادا کر سکے گیں اس وقت مظلوم فلسطینی عوام خصوصا غزہ میں جس طرح سے دہشتگرد اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے بچے اور بچیوں نیز عورتوں کا قتل عام  کیا جا رہا ہے اور انتہائی بے رحمانہ طریقہ سے راکٹ داغی جارہی  ہیں  اس کی مثال تاریخ میں نظر نہیں آتی اور دوسری طرف بعض ممالک کو چھوڑ کر جن کی تعداد کو انگلیوں پر شمار کیا جا سکتا ہے سارے ممالک بالخصوص مسلم ممالک کی بے غیرتی اور شرمناک خاموشی نے ایک بار پھر امت مسلمہ کو شرمسار کر دیا ہے اسی کی ساتھ ساتھ انسانیت اور حقوق بشر کی بات کرنے والے ممالک جس میں ظالم آمریکہ سر فہرست ہےنیز اقوام متحدہ کی خاموشی صاف بیان کرتی ہے کی یہ ساری تنظیمیں کچھ خاص ممالک کے مفاد کے لۓ بنائی  گی ہیں  جب ان ممالک کا ایک انسان بھی دنیا کے کسی گوشہ میں مارا جاتا ہے تو یہ سب انسانیت کی دہائی  دینے لگتی ہیں اور جب دنیا کے کسی خطہ میں کسی مظلوم یا کسی مسلمان کا خون بہایا  جاتا ہےتو یہ سب یہ نعرہ لگانےلگتی ہیں  کہ ہر ملک  کو اپنی سرحد کے دفاع اور اپنے لوگوں کی حفاظت کرنے کا بنیادی حق ہے یہ سارے افراد اس وقت کہاں تھے جب فلسطینیوں کو انہیں کی سرزمین سے یا تو نکالا جارہا تها یا انہیں اپنے ہی ملک میں دوسرے درجہ کا شہری بنا دیا گیا تھا۔ 

ہم اراکین و اساتید حوزہ علمیہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئی اسرائیل کی فلسطینی مظلوم عوام پر اس جارحانہ حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اپنے ملک کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غاصب اسرائیل کو فلسطین کی سرزمین کو جلد از جلد ترک کرنے کا مطالبہ کرے۔ جیسا کہ خدا نے وعدہ کیا ہے کہ ظالموں کو عنقریب ان کے کئے کی سزا ملے گی انشاء اللہ یہ سال غاصب اسرائیل کی نابودی کا سال قرار پائے۔

اراکین و اساتیذ حوزہ علمیہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئی 

فلسطین پر اسرائیل بربریت؛ مسلم ممالک کی بے غیرتی اور شرمناک خاموشی نے ایک بار پھر امت مسلمہ کو شرمسار کر دیا ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .